உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں قیام امن کیلئے وزیراعظم مودی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم کو بند کرائیں : احمد بخاری

    وزیر اعظم مودی، سید احمد بخاری: فائل فوٹو

    وزیر اعظم مودی، سید احمد بخاری: فائل فوٹو

    نئی دہلی : شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسٹر مودی نے قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات کے تئیں جس جذبہ او رتأثر کااظہار کیاہے اس سے پتہ چلتاہے کہ مسلمانوں کے خلاف ملک میں چلائی جانے والی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم کتنی کھوکھلی اور بے بنیاد ہے۔ گزشتہ روز وگیان بھون میں عالمی صوفی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاتھا کہ اسلام کا مطلب ہی امن ہے ۔ انہوں نے قرآن کریم کی اس آیت کا بھی ذکر کیا جس میں کہاگیا ہے کہ دین میں زور زبردستی نہیں ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      مولانابخاری نے سوال کیاکہ جب اسلام میں اتنی خوبیاں ہیں ،مسلم صوفیوں نے امن کا پیغام عام کیا ہے، اورمسلمان امن پسندہیں تو 2002 ء میں بھی تو یہی اسلام اوریہی مسلمان تھے ،پھر اس وقت گجرات میں مسلمانوں کے ساتھ قتل وغارت گری کیوں کی گئی تھی؟ اور انہیں برباد کیوں کیاگیاتھا؟ انہیں اپنا مذہب چھوڑنے پر کیوں مجبورکیا گیاتھا؟ ۔ مولانابخاری نے کہاکہ وزیراعظم پر اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے حقیقت آشکارا ہوگئی ہے توا نہیں سب سے پہلے گجرات فسادات کے متاثر مسلمانوں کو انصاف دیناچاہئے اور ان کی اقتصادی بازآبادکاری کیلئے پیکیج بھی دیئے جانے چاہئیں۔
      انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی اور برسراقتداربی جے پی پر لازم ہوگیاہے کہ وہ حب الوطنی اور نعرے بازی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف پور ے ملک میں چلائی جارہی نفرت انگیز اوراشتعال انگیز مہم کو فوراً بند کرائیں تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور مسلمان خو د کو غیر محفوظ محسوس نہ کریں۔

      First published: