உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    احمد پٹیل کا مختار عباس نقوی کو خط ، حج سبسڈی کا استعمال اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ہو

    سینئر کانگریسی رہنما احمد پٹیل نے آج کہا کہ حج سبسڈی کا استعمال عدالت کے حکم کے مطابق اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کرنا چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: سینئر کانگریسی رہنما احمد پٹیل نے آج کہا کہ حج سبسڈی کا استعمال عدالت کے حکم کے مطابق اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کرنا چاہئے۔مسٹر پٹیل نے اس سلسلے میں اقلیتی امور کے وزیرمختار عباس نقوی کو ایک خط لکھ کر آج کہا کہ سپریم کورٹ نے 2022 تک آہستہ آہستہ حج سبسڈی کو کم کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن حکومت نے چار سال پہلے ہی اسے ختم کردیا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ 2014 سے 2017 تک حج سبسڈی 401 کروڑ روپے کم ہوکر 200 کروڑ روپے رہ گئی ۔ یہ رقم 2012 کے عدالت میں دی گئی ہدایت کے مطابق استعمال کرنا چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ حج سبسڈی کا پیسہ مسلم کمیونٹی کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہئے۔
      مسٹر پٹیل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزارت اس پیسے کا استعمال عدالت کے حکم کے مطابق کرے گی۔ اگر ممکن ہو تو، حکومت کو یہ بھی ظاہر کرنا چاہئے کہ فنڈ میں سے کتنا خرچ کیا گیا ہے،اس کی تفصیلات سب کے سامنے رکھیں۔
      First published: