உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ بندی: ایک آنسو بھی حکومت کیلئے خطرہ ، تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا: راہل

    نوٹ بندی کے ایک سال پورے ہونے پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاںدھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : نوٹ بندی کے ایک سال پورے ہونے پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاںدھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ نوٹ بندی سانحہ اور ہم ان لاکھوں ایماندار ہندوستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، جو وزیر اعظم کے سوچے سمجھے بغیر اٹھائے گئے اس قدم سے پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں ۔

      راہل گاندھی ایک دوسرے ٹویٹ میں شاعرانہ انداز میں مودی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک آنسو بھی حکومت کیلئے خطرہ ہے ، تم دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آج کے ہی دن نوٹ بندی کی گئی تھی ، جس کو جہاں ایک طرف بی جے پی کالا دھن مخالف دن کے طور پر منارہی ہے ، تو وہیں کانگریس یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے ۔

      First published: