உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیپٹن امریندر سنگھ سے تکرار کے درمیان نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر بنے

    کیپٹن امریندر سنگھ سے تکرار کے درمیان نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر بنے ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

    کیپٹن امریندر سنگھ سے تکرار کے درمیان نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر بنے ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

    کانگریس کمیٹی نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب ریاستی صدر منتخب کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے چار ورکنگ پریسیڈنٹس بھی بنائے گئے ہیں ۔ اس کیلئے کے سی وینو گوپال کی طرف سے لیٹر جاری کردیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب کانگریس بحران کے درمیان آخر کار بڑا فیصلہ لے لیا گیا ہے ۔ کانگریس کمیٹی نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب ریاستی صدر منتخب کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے چار ورکنگ پریسیڈنٹس بھی بنائے گئے ہیں ۔ اس کیلئے کے سی وینو گوپال کی طرف سے لیٹر جاری کردیا گیا ہے ۔

      جن لوگوں کو ریاست میں ورکنگ پریسیڈنٹ بنایا گیا ہے ، ان میں سنگت سنگھ ، سکھویندر سنگھ ڈینی ، پون گوئل اور کلجیت سنگھ ناگرا کا نام شامل ہے ۔ یعنی اب صاف ہوگیا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ پنجاب کے وزیر اعلی بنے رہیں گے اور ریاست میں کانگریس کی کمان نوجوت سنگھ سدھو کے ہاتھوں میں ہوگی ۔


      کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری لیٹر میں  موجودہ کانگریس ریاستی صدر سنیل جاکھڑ کے اب تک کے کام کاج کیلئے ان کا شکریہ ادا کای گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کلجیت سنگھ ناگرا جو کہ ابھی سکم ، ناگالینڈ اور تری پور کے اے آئی سی سی انچارج ہیں ، وہ اس عہدہ سے آزاد ہوجائیں گے ۔

      یہاں ایک بات اور اہم ہے کہ اب تک کانگریس سے جب بھی کوئی وزیر اعلی یا صدر بنایا جاتا ہے تو ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی سونیا گاندھی کے نام خط لکھتی ہے ، لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوتا نظر آرہا ہے کہ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ بلارہی ہے اور دوسری طرف صدر کا اعلان ہوگیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: