مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے راجیہ سبھا امیدواروں کی حمایت، AIMIM نے کیا اعلان
اسد الدین اویسی فائل فوٹو
این سی پی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس کے جنرل سکریٹری ملکارجن کھرگے اور بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اشونی وشنو اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ممبئی میں اپنی اپنی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ مصرف ہیں۔ ایسے میں مجلس کی جانب سے یہ اعلان معنی خیز بتایا جارہا ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات کے ضمن میں مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلیمین (AIMIM) نے نئی پہل کی ہے۔ ریاستی یونٹ کے صدر امتیاز جلیل (Imtiaz Jaleel) نے جمعہ کی صبح کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے مہاراشٹر میں راجیہ سبھا انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کو شکست دینے کے لیے کیا گیا ہے لیکن ایم وی اے حکومت میں شراکت دار شیو سینا کے ساتھ پارٹی کے سیاسی/نظریاتی اختلافات جاری رہیں گے۔
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ پارٹی نے دھولیا اور مالیگاؤں میں ہمارے ایم ایل ایز کے حلقوں کی ترقی سے متعلق کچھ شرائط رکھی ہیں۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن میں اقلیتی رکن کی تقرری اور مہاراشٹر وقف بورڈ میں بجت بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جلیل نے ٹویٹ کیا کہ ’’مسلمانوں کے لیے تحفظات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں دو دہائیوں سے زیادہ کے بعد راجیہ سبھا انتخابات میں مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ چھ سیٹوں کے لیے سات امیدوار میدان میں ہیں۔ جمعرات کے روز سیاسی جماعتیں غیر یقینی ساتویں نشست کے لیے اپنی حکمت عملی کو ٹھیک کرنے کے لیے مصروف مذاکرات میں مصروف تھیں۔
To defeat BJP, our party @aimim_national has decided to vote for Maha Vikas Aghadi (MVA) in the Rajya Sabha elections in Maharashtra. Our political/ideological differences however will continue with @ShivSena which is a partner in MVA along with @INCIndia and @Maha_speaks_ncp.
پی ٹی آئی نے حکمراں اتحاد کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ ممبئی کے مختلف ہوٹلوں اور ریزورٹس میں مقیم شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے اراکین اسمبلی پولنگ شروع ہونے سے عین قبل ریاستی اسمبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
این سی پی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس کے جنرل سکریٹری ملکارجن کھرگے اور بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اشونی وشنو اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ممبئی میں اپنی اپنی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ مصرف ہیں۔ ایسے میں مجلس کی جانب سے یہ اعلان معنی خیز بتایا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل، انیل بونڈے، دھننجے مہادک (بی جے پی)، پرفل پٹیل (این سی پی)، سنجے راوت اور سنجے پوار (شیو سینا)، اور عمران پرتاپ گڑھی (کانگریس) راجیہ سبھا کی چھ نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔