உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہنی ٹریپ کا شکار ہوا ہندوستانی فضائیہ کا گروپ کیپٹن ارون مارواہ ، آئی ایس آئی کو بھیجے خفیہ دستاویز، گرفتار

    دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون مارواہ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

    دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون مارواہ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

    دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون مارواہ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون مارواہ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ارون پر الزام ہے کہ انہوں نے ائیر فورس سے وابستہ کئی اہم دستاویزات پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو بھیجے ۔
      موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیرھ دو ماہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک خاتون پٹیل اور کرن رندھاوا نام کی آئی ڈی سے ان کی دوستی ہوئی ۔ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے کچھ اہم دستاویز کی تصویریں موبائل سے کھینچ کر ایجنٹ کو بھیج دیں ۔ آئی ڈی کے ایڈمن نے ارون سے فحش باتیں کیں اور انہیں ہنی ٹریپ میں پھنسالیا۔
      دسمبر میں ائیر فورس کے سینئر افسروں کو اس کی اطلاع ملی ، جس کے بعد ائیر فورس نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک سے رابطہ کیا اور معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے یہ کیس دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے سپرد کردیا گیا۔ جمعرات کو کیپٹن گروپ ارون مارواہ کو گرفتار کرکے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔

      First published: