دہلی کے حوض خاص علاقہ میں 39 سالہ ایئر ہوسٹس انیشیا بترا کی موت کے معاملہ میں اس کے بھائی کرن بترا نے اپنے بہنوئی مینک پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اس نے کہا کہ مینک اس کی بہن کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور اس کا استحصال کرتا تھا۔ انیشیا کے فیس بک پیج کے مطابق دونوں کی شادی فروری 2016 میں ہوئی تھی ۔
ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انیشیا اور مینک کی اکثر لڑائی ہوتی تھی ۔ انیشیا کی جمعہ کو چھت سے گرنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے یا کسی نے اس کو دھکا دے کر چھت سے گرادیا تھا۔
انیشیا کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ شام میں تقریبا چار بجے انیشیا کا اس کے پاس ایک میسیج آیا کہ وہ کوئی بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ میسیج ملتے ہی وہ چھت پر گیا ، لیکن وہ وہاں سے کود چکی تھی ۔ وہیں مینک اور انیشیا کے گھر کام کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ دوپہر تقریبا تین بجے اس نے میاں بیوی کو چھت پر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
مرنے سے دو گھنٹے پہلے میسیج کرکے مانگی تھی مدد
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔