نئی دہلی: دہلی کے حوض خاص علاقے میں ایئرہوسٹس کی مشکوک حالت میں ہوئی موت معاملے میں ایئرہوسٹس کے شوہرمینک سنگھوی کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ مینک سنگھوی کا کہنا تھا کہ ایئرہوسٹس انیشیا بترا نے چھت سے کود کرخودکشی کرلی ہے۔ فی الحال مینک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دہلی کے حوض خاص علاقے میں ایک 39 سالہ ایئرہوسٹس کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی ایئرہوسٹس کا نام انیشیا بترا تھا، جوکہ لفتہنسا ایئرلائنس میں کام کرتی تھی۔ اس کی لاش اس کے گھرکے باہرملی ہے۔ دیکھنے سے لگ رہا ہے کہ اس کی موت چھت سے گرکرہوئی ہے۔
انیشیا کے شوہرمینک سنگھوی کے مطابق ایئرہوسٹس نے چھت سے کود کرخودکشی کرلی ہے۔ حالانکہ انیشیا کے بھائی کرن بترا کو شک ہے کہ ان کی بہن کا قتل کیا گیا ہے۔ کرن نے اپنے بہنوئی پرالزام لگایا ہے کہ وہ مہلوکہ کو پریشان کرتا تھا اوراسے گھرمیں بند کرکے رکھتا تھا۔
وہیں مینک نے پولیس کو بتایا کہ انیشیا بترا نے جمعہ شام تقریباً ساڑھے چاربجے اسے میسیج کیا کہ وہ ایک بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔ اس وقت وہ گھرپرہی تھا۔ میسیج ملتے ہی وہ بھاگ کر چھت پرپہنچا، لیکن وہ چھت پرنہیں ملی۔
شدید طورپرزخمی انیشیا کواسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 304 بی کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔