உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایئر انڈیا نے سینئر سٹیزن کیلئے کیا یہ بڑا اعلان، جانیں کیسے ملے گی کرائے میں 50 فیصد چھوٹ

    ملک کی سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا(Air India) شاندار اسکیم شروع کی ہے۔

    ملک کی سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا(Air India) شاندار اسکیم شروع کی ہے۔

    ملک کی سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا(Air India) نے سینئر سٹیزن کو متوجہ کرنے کیلئے شاندار اسکیم شروع کی ہے۔ اسکیم کے تحت اگر کوئی سینئر سٹیزن (Senior Citizens) ایئر انڈیا کی فلائٹ سے سفر کریں گے تو انہیں بیسک فیئر (Basic Fare) میں 50 فیصدی چھوٹ ملے گی۔

    • Share this:
      ملک کی سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا(Air India) سینئر سٹیزن کو متوجہ کرنے کیلئے شاندار اسکیم شروع کی ہے۔ اسکیم کے تحت اگر کوئی سینئر سٹیزن (Senior Citizens) ایئر انڈیا کی فلائٹ سے سفر کریں گے تو انہیں بیسک فیئر  (Basic Fare) میں 50  فیصدی چھوٹ ملے گی۔ ایوی ایشن منسٹری (Ministry of Civil Aviation) نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی یہ اسکیم ملک بھر میں سبھی روٹ پر نافث رہے گی۔ وہیں اس کے لئے سینئر سٹیزن پسینجر کو کم سے کم تین دن پہلے وکٹ بک کرانی ہوگی۔

      سینئر سٹیزن سفر کے وقت رکھیں ضروری دستاویز
      ایوی ایشن منسٹری کے مطابق جب بھی سینئر سٹیزن ایئر انڈیا کی فلائٹ سے سفر کریں تو ان کے پاس کچھ ضروری دستاویز ہونے چاہئے۔ ان میں پہچان کے لئے مسافر کی  پیدائش کی تاریخ والا شناختی کارڈ شامل ہے۔ منسٹری نے کہا کہ اگر مسافر کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو انہیں ٹکٹ پر ملنے والی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ دوسرے لفظوں میں کہیں تو ایسی حالت میں سینئر سٹیزن مسافر کو پورا کرایہ دینا ہوگا۔

      سینئر سٹیزن کے ساتھ چھوٹے بچوں کا لگے گا پورا کرایہ
      ایئر انڈیا کی آفیشیل سائٹ کے مطابق اگر سینئر سٹیزن مسافر کے ساتھ کوئی بچہ سفر کر رہا ہوگا تو مسافر کو بچے کے ٹکٹ کا پورا فیئر دینا ہوگا، وہیں آپ ایئر انڈیا کی چھوٹ پانے کے سبھی قواعد اس لنک http://www.airindia.in/senior-citizen-concession.htm ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

      سینئر سٹیزن کو صرف گھریلو پرواز پر ملے گی چھوٹ
      ایئر انڈیا کے مطابق یہ چھوٹ 60 سال سے زیادہ عمر کے مسافر کو گھریلو پرواز پر ہی ملے گی۔ وہیں اس چھوٹ کا فائدہ صرف اکنامی کلاس کی بکنگ پر ہی ملے گا۔ ایسے میں اگر سینئر سٹیزن ٹکٹ بک کرتے ہیں تو انہیں اصل کرائے کا 50 فیصدی دینا ہوگا۔ یہ آفر ٹکٹ جاری کرنے کی تاریخ سے ایک سال تک نافذ ہوگا۔
      Published by:sana Naeem
      First published: