உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایئر پورٹ پر مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے رپورٹ کریں مسافر: ایئر انڈیا

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے انتباہ کے بعد ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی روانگی کے مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پررپورٹ کریں۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے انتباہ کے بعد ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی روانگی کے مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پررپورٹ کریں۔

      ایئر انڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ گھریلو پروازوں کے لئے کم سے کم 75 منٹ اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے 150 منٹ پہلے ایئرپورٹ پر رپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے مسافروں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرواز کے لئے مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔

      ایئر انڈیا نے صاف کہا ہے کہ ملک میں حالیہ جاری کردہ سیکورٹی انتباہ کے پیش نظر مسافروں اور ان کے سامان کو ایئر پورٹ پر مزید سخت سیکورٹی چیک سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پراسیس کی وجہ سے پرواز میں ہونے والی تاخیر سے بچنے کے لئے ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں سے چیک ان کے لئے کاؤنٹر پر وقت رہتے ہوئے رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

      تاہم دیگر ہوائی جہاز سروس کمپنیوں کی جانب سے اب تک اس طرح کی کوئی بھی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔ لیکن کچھ ایئر لائنز کمپنیوں کے سینئر حکام نے بتایا کہ انہوں نے مسافروں کو پرواز پکڑنے کے لئے جلدی رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سیکورٹی کا یہ نظام یوم جمہوریہ تک جاری رہ سکتا ہے۔
      First published: