Air India: پائلٹ نے خاتون دوست کے لیے کاک پٹ کو بنوا دیا لیونگ روم، بستر لگوایا، عملے سے کہا شراب پیش کرو، اب ہوگی تحقیقات

ایئر انڈیا کی فلائٹ

ایئر انڈیا کی فلائٹ

پائلٹ پر الزام ہے کہ اس نے کاک پٹ کو لیونگ روم جیسا بنا کر رکھ دیا۔ اس نے پہلے ہی کیبن کریو کو اپنی خاتون دوست کا استقبال کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ پائلٹ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے بزنس کلاس میں اپنے دوست کو کھانا کھلایا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: دبئی سے دہلی جا رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ایک پائلٹ پر ڈی جی سی اے نے کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ پائلٹ نے 26 فروری کو حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کیا تھا۔ فلائٹ کے عملے کے ایک رکن نے شکایت کی ہے کہ پائلٹ نے اپنی خاتون دوست کو کاک پٹ میں انٹری دی اور دونوں ایک گھنٹے سے زیادہ وہاں رہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ایئر لائن نے پائلٹ کو جانچ تک اڑان بھرنے سے روک دیا ہے۔ اس معاملے پر ایئر انڈیا ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئر انڈیا نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ پر الزام ہے کہ اس نے کاک پٹ کو لیونگ روم جیسا بنا کر رکھ دیا۔ اس نے پہلے ہی کیبن کریو کو اپنی خاتون دوست کا استقبال کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ پائلٹ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے بزنس کلاس میں اپنے دوست کو کھانا کھلایا تھا۔ اس معاملے میں ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    سوڈان کی خانہ جنگی میں پھنسے کئی ہندوستانی ہوٹل میں قید، بنا بجلی، پانی کاٹ رہے دن

    امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے کر سکتے ہیں انتخابی مہم کا اعلان، ہو رہی تیاری

    کریو ممبر کی شکایت کے مطابق پائلٹ نے کیبن کریو سے پوچھا تھا کہ کیا بزنس کلاس میں کوئی سیٹ خالی ہے؟ کیونکہ اس کی خاتون دوست اکانومی کلاس میں سفر کر رہی تھی۔ پائلٹ چاہتا تھا کہ اسے اپ گریڈ کیا جائے۔ عملے کے رکن نے انہیں بتایا کہ کوئی سیٹ خالی نہیں ہے، پھر پائلٹ نے کاک پٹ میں ہی آرام دہ بستر لگوا دیا۔ اس کے علاوہ اس نے وہاں ناشتے اور شراب کا بندوبست کرنے کو بھی کہا۔

    اس پر عملے کے رکن نے کہا کہ 'میں کاک پٹ میں یہ سب کرنے میں اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں۔ اسی بات پر پائلٹ کا رویہ کریو ممبر کے لیے بدل گیا اور اس نے اس کے ساتھ نوکر جیسا سلوک کرنا شروع کر دیا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: