ایئر لائن انڈسٹری کی بحالی کے ساتھ ہی ایئر انڈیا تقریباً 500 جیٹ طیاروں کا دے گا آرڈر، جانیے تفصیلات
چین نے گزشتہ سال ایئربس طیاروں کے لیے بلاک آرڈر دیا تھا۔
مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا انحصار انجن بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ جاری مذاکرات پر ہے۔ ایئر انڈیا نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ وہیں ایئربس اور بوئنگ نے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ایئر انڈیا (Air India) تقریباً 500 طیاروں کا آرڈر دینے کے لیے تیار ہے کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے بعد ایئر لائن انڈسٹری کی بحالی ہو رہی ہے۔ ایئر لیز کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین سٹیون اُڈور ہیزی نے کہا کہ اس بحالی کے نتیجے میں اب ایئر لائنز کے بڑے آرڈرز کے لیے مزید رفتار بڑھی ہے، بہت سے لوگوں نے اب تک قیاس آرائی کی تھی، اب کمپنی واقعی بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔
ایئر لیز کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین سٹیون اُڈور ہیزی نے ایئر لائن اکنامکس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمارے پاس یہ 500 طیاروں کا آرڈر ہندوستان سے آرہا ہے، جو تقریباً 400 نیرو باڈی والے طیارے ہوں گے، جو شاید (ایئر بس) A320neos، A321neos اور (Boeing) 737 MAXs، 100 اور (بوئنگ) 787s، 777X وائیڈ باڈیز کا مرکب ہوں گے۔
صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا انحصار انجن بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ جاری مذاکرات پر ہے۔ ایئر انڈیا نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ وہیں ایئربس اور بوئنگ نے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے حال ہی میں 200 بڑے اور چھوٹے طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔
چین نے گزشتہ سال ایئربس طیاروں کے لیے بلاک آرڈر دیا تھا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ متعدد ایئر لائنز بڑے آرڈر دیں گی اور ان میں سے زیادہ تر آرڈر متبادل کے لیے ہوں گے۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ بوئنگ کے سب سے بڑے نئے ماڈل 400 سیٹوں والے 777X کی ترقی میں نمایاں تاخیر کے بعد ایئر لائنز تیزی سے درمیانے درجے کے وسیع رینج والے جیٹ طیاروں کی طرف پلٹ جائیں گی، جو فی الحال پانچ سال پر چل رہی ہے اور ممکنہ طور پر مزید بڑھ رہی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔