உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فضائیہ کے اگلے ڈپٹی چیف ہوں گے ایئر مارشل سندیپ سنگھ، وی آر چودھری کی لیں گے جگہ

    مرکزی حکومت نے ایئر مارشل وی آر چودھری کو ائیر اسٹاف کا اگلا چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہندستانی فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا عہدہ خالی ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ایئر مارشل سندیپ سنگھ (Sandeep Singh) کو ہندستانی فضائیہ کا اگلا ڈپٹی چیف   (Indian Air Force Deputy Chief)  مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایئر مارشل وی آر چودھری کی جگہ لیں گے جو کہ فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مرکزی حکومت نے ایئر مارشل وی آر چودھری کو ائیر اسٹاف کا اگلا چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہندستانی فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا عہدہ خالی ہو رہا ہے۔

      ان جنگی طیاروں کو اڑانے کا تجربہ
      سندیپ سنگھ (Sandeep Singh) کو کو 22 دسمبر 1983 کو ہندستانی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ اسے ایس یو 30 ایم کے آئی ، مگ 29 ، مگ 21 ، کرن ، این 32 ، اے وی آر او ، جیگوار اور میراج 2000، (Su-30 MKI, MiG-29, MiG-21, Kiran, An-32, AVRO, Jaguar and Mirage 2000)  لڑاکا طیارے اڑانے کا تجربہ ہے۔ سندیپ سنگھ  جنہوں نے sword of honor حاصل کیا ، A-2 کیٹیگری کے ٹریننگ انسٹرکٹر ہیں۔
      سکھوئی کے فضائیہ میں شامل کرانے میں اہم کردار
      انہوں نے ہندستانی  فضائیہ میں ایس یو 30 ایم کے آئی  Su-30MKI کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 37 سال کے لمبے  کیریئر کے ساتھ انہوں نے ایک جنگی طیارے اسکواڈرن کی کمان سنبھالی ہے۔ وہ ایئر فورس کے ٹیسٹ پائلٹ اسکول میں انسٹرکٹر اور Su-30MKI کے پروجیکٹ ٹیسٹ پائلٹ رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران سندیپ سنگھ کی فضائیہ کے سربراہ نے تعریف کی۔ انہیں سال 2013 میں وایو سینا میڈل اور اتی وششت سیوا کے عہدے سے نوازا جا چکا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: