ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایئرسیل میکسس کیس : پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کی گرفتاری پر26 نومبر تک روک

دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کے لیڈر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتک چدمبرم کی گرفتاری پر 26 نومبر تک کیلئے روک لگادی ہے

  • Share this:
ایئرسیل میکسس کیس : پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کی گرفتاری پر26 نومبر تک روک
پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم

دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کے لیڈر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر 26 نومبر تک کیلئے روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ایئرسیل میکسس منی لانڈرنگ کیس میں پی چدمبرم کو یہ راحت دی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے چدمبرم کے خلاف کیس درج کر رکھا ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 26 نومبر کو کرے گا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے کورٹ نے 8 اکتوبر کو ہوئی سماعت میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو1 نومبر تک گرفتاری سے چھوٹ دی تھی۔ آج اس معاملے کی سماعت کے دوران انہیں 26 نومبر تک کیلئے راحت دے دی گئی ہے۔

ای ڈی نے کل ہوئی سماعت میں چدمبرم کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس معاملے میں انہیں حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ ای ڈی کا کہنا تھا کہ چدمبرم معاملے کی جانچ میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں اور اس لئے اگر انہیں اس حالت میں عبوری ضمانت دی جاتی ہے تو پھر جانچ میں پریشانی پیدا ہوگی۔

First published: Nov 01, 2018 11:23 AM IST