உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھارتیہ ایئر ٹیل کا نیا دھماکہ ، لا محدود کالز کے ساتھ انتہائی سستا 4 جی ڈیٹا پلان

    ریلائنس جیو کی طرف سے مفت خدمات کی پیشکش میں توسیع کئے جانے کے بعد بھارتیہ ایئر ٹیل نے آج دو نیا پری پیڈ پلان پیش کیا ہے ۔

    ریلائنس جیو کی طرف سے مفت خدمات کی پیشکش میں توسیع کئے جانے کے بعد بھارتیہ ایئر ٹیل نے آج دو نیا پری پیڈ پلان پیش کیا ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس جیو کی طرف سے مفت خدمات کی پیشکش میں توسیع کئے جانے کے بعد بھارتیہ ایئر ٹیل نے آج دو نیا پری پیڈ پلان پیش کیا ہے ۔ اس کے تحت 4 جی ڈیٹا کے ساتھ لا محدود لوکل اور ایس ٹی ڈی کال کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس میں 145 روپے کا پلان بھی شامل ہے۔
      ایئر ٹیل کے 145 روپے کے پلان میں300 ایم بی 4جی ڈیٹا کے ساتھ مفت ایئر ٹیل سے ایئر ٹیل لوکل اور ایس ٹی ڈی کال کی سہولت ملے گی۔ وہیں 345 روپے کے پیک کے ساتھ ملک میں کسی بھی نیٹ ورک پر لوکل اور ایس ٹی ڈی مفت کال کے ساتھ ایک جی بی 4 جی ڈیٹا ملے گا۔ دونوں پلان کی ویلڈیٹی 28 دن کی ہوگی اور یہ ملک بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
      مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس جیو نے 4 جی سروس کے آغاز کے تین ماہ میں ہی 5.2 کروڑ صارفین بنا لئے ہیں۔ کمپنی نے حال میں مفت لوکل وائس کال اور ڈیٹا کی سہولت کی توسیع کر اسے 31 مارچ 2017 کر دیا ہے۔ بھارتیہ ایئر ٹیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) اجے پوری نے کہا کہ یہ کمپنی کی طرف سے صارفین کے لئے ایک نئی پہل ہے، ان میں ان کے لئے زیادہ فائدہ ہے اور وہ اس سے کمپنی کے نیٹ ورک کا مزید تجربہ حاصل کریں گے۔
      First published: