ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گوشت کی دکان کھولنے سے متعلق منور رانا کے مطالبہ پر تنازع نے طول پکڑا ، اکھاڑہ پریشد نے کہی یہ بڑی بات

مشہور شاعر منور رانا نے گذشتہ پانچ مئی کو اپنے ٹویٹ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گذارش کی تھی کہ شراب کی دکان کھولنے کی اجازت کے بعد گوشت کی بھی دکانیں کھولی جانی چاہئیں ۔

  • Share this:
گوشت کی دکان کھولنے سے متعلق منور رانا کے مطالبہ پر تنازع نے طول پکڑا ، اکھاڑہ پریشد نے کہی یہ بڑی بات
گوشت کی دکان کھولنے سے متعلق منور رانا کے مطالبہ پر تنازع نے طول پکڑا ، اکھاڑہ پریشد نے کہی یہ بڑی بات

الہ آباد : اترپردیش میں شراب کی دکانیں کھولنے کے بعد اب گوشت کی دکان کھولنے کے مطالبہ نے تنازع کی شکل اختیار کر لیا ہے ۔ مشہور شاعر منور رانا کے اس بیان پر اکھاڑا پریشد نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، جس میں منور رانا نے لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان کھولے جانے کے بعد گوشت کی دکانوں کو بھی کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے منور رانا کے  بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو سماج میں اشتعال انگیزی پھیلانے والا بیان قرار دیا ہے ۔


اکھاڑا پریشد نے یہ بھی کہا ہے کہ منور رانا کے اس طرح کے بیانوں سے کورونا کے خلاف جاری جنگ کمزرو ہوگی ۔ مہنت نربندر گری نے کہا کہ اکھاڑا پریشد لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانوں کے کھولے جانے کے بھی حق میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کی دکانوں سے کورونا وائرس کے زیادہ پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ مہنت نربندر گری کا کہنا ہے کہ منور رانا کا حالیہ بیان ملک کے مفاد کے خلاف ہے ۔


واضح رہے کہ مشہور شاعر منور رانا نے گذشتہ پانچ مئی کو اپنے ٹویٹ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گذارش کی تھی کہ شراب کی دکان کھولنے کی اجازت کے بعد گوشت کی بھی دکانیں کھولی جانی چاہئیں ۔ منور رانا نے اپنے ٹیوٹ میں کہا تھا کہ یوگی جی شراب پینے والوں کو شراب پلایئے ، لیکن ہم لوگوں کو بھی گوشت کھانے دیجئے، کم سے کم انصاف کا دامن نہ چھوڑو ہاتھ سے ، میں نہیں کہتا کہ تم میری وفاداری کرو ۔


منور رانا کے اس ٹویٹ کے بعد شراب اور گوشت کی دکانیں کھولنے کو لیکر سوشل میڈیا میں بحث چل پڑی ہے ۔ اکھاڑا پریشد نے اس بحث کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس کو اشتعال انگیزی پر مبنی قرار دیا ہے ۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کا کہنا ہے کہ اکھاڑا پریشد شراب کی دکانیں کھولنے کے بھی خلاف ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ اگر گوشت کی دکانیں بھی کھول دی گئیں تو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور بھی بڑھ جائیں گے ۔
First published: May 07, 2020 10:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading