فرضی باباوں کی فہرست جاری کرنے والے اکھاڑہ پریشد کے ترجمان موہن داس کا ابھی تک نہیں ملا کوئی سراغ
الہ آباد میں جمعہ کو اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے ترجمان بابا موہن داس کی برآمدگی کو لے کر سنت سماج ایک ایمرجنسی میٹنگ کررہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 22, 2017 03:40 PM IST

الہ آباد میں جمعہ کو اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے ترجمان بابا موہن داس کی برآمدگی کو لے کر سنت سماج ایک ایمرجنسی میٹنگ کررہا ہے۔
الہ آباد : الہ آباد میں جمعہ کو اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے ترجمان بابا موہن داس کی برآمدگی کو لے کر سنت سماج ایک ایمرجنسی میٹنگ کررہا ہے۔ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری سمیت متعدد سادھو سنت اس میٹنگ میں موجود ہیں ۔ خیال رہے کہ مہنت موہن داس 15 ستمبر سے لاپتہ ہیں ۔ وہ ہری دوار سے لوک مانیہ تلک ایکسپریس کے ذریعہ ممبئی علاج کیلئے جارہے تھے ۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
مہنت موہن داس کے لاپتہ ہونے کی خبر کے بعد سے ہی سنت سماج میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔تاہم آئندہ کی حکمت عملی کے بعد پریشد کے سربراہ نریندر گری میٹنگ کے بعد معلومات فراہم کریں گے۔