ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس پی کی سلور جبلی تقریب: شیو پال کا چھلكا درد، کہا کبھی نہیں رہی وزیر اعلی بننے کی خواہش

اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ ایک وہ بھی دن تھے جب خواتین لاٹھی سے ہم لوگوں کو بچاتی تھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2016 02:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایس پی کی سلور جبلی تقریب: شیو پال کا چھلكا درد، کہا کبھی نہیں رہی وزیر اعلی بننے کی خواہش
اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ ایک وہ بھی دن تھے جب خواتین لاٹھی سے ہم لوگوں کو بچاتی تھیں۔

لکھنؤ۔ ’’یادو خاندان‘‘ کے حالیہ تنازعہ کی تلخی بھلے ہی کم ہو گئی ہو، لیکن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی اترپردیش یونٹ کے صدر شیو پال سنگھ یادو کا درد آج پارٹی کی سلورجوبلی تقریب میں چھلک پڑا۔ مسٹر یادو نے یہاں جنیشور مشر پارک میں منعقد پارٹی کی سلورجوبلی تقریب میں ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر کہا، ’’جو چاہنا مانگ لینا، خون بھی دے سکتا ہوں۔ وزیر اعلی بننے کی چاہت کبھی نہیں رہی۔ حکومت میں میں نے بھی بہت کام کیا ہے۔ سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن نیتا جی کی توہین نہیں برداشت کر سکتا۔‘‘تقریر کے دوران وہ کئی بار جذباتی بھی ہوئے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی میں کچھ باہری لوگ گھس آئے ہیں۔ ان سے ہمیشہ ہوشیار رہنا، پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ گروپ بندی ختم کر کے ڈسپلن میں رہتے ہوئے حکومت بنائیں گے۔ عہدے سے شخص بڑا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور مہاتما گاندھی کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا۔ دونوں ہی پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔‘‘


اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ ایک وہ بھی دن تھے جب خواتین لاٹھی سے ہم لوگوں کو بچاتی تھیں۔ سماج وادی خواتین کو ترجیح ملنی ہی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’کچھ لوگوں کو وراثت میں بہت کچھ مل جاتا ہے اور کچھ لوگوں کی زندگی جدوجہد میں ہی گزر جاتی ہے۔ ایس پی لیڈر نے کہا، ’’بہت سے لوگ اب بھی نظرانداز ہیں جبکہ چاپلوس حکومت کا مکمل لطف لے رہے ہیں۔ پارٹی میں جان دینے والوں کو کچھ نہیں ملا۔ جدوجہد کے دنوں میں میں نے بھی بہت کام کیا ہے۔ میں نے بھی بہت خطرے اٹھائے ہیں۔ میں نے بھی حکومت میں بہت کام کیا ہے۔ محصولات کے ضابطے کو نافذ کروا کر غریبوں کو مدد پہنچائی ہے۔ ساڑھے تین ہزار تالاب كھدوائےہیں۔ 25 کوآپریٹیو بینکوں کو بند ہونے سے بچایا ہے۔ حکام نے روڑے اٹكانے کا کام کیا پھر بھی حکومت میں جو بھی ذمہ داری دی گئی اسے بخوبی نبھایا۔‘‘


اس سے پہلے انہوں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو، جنتا دل (یو) لیڈر شرد یادو، انڈین نیشنل لوک دل کے ابھے چوٹالہ، سینئر وکیل رام جیٹھ ملاني سمیت تقریب میں آئے لوگوں کا خیر مقدم کیا۔

First published: Nov 05, 2016 12:02 PM IST