உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرنگر فسادات کے خون سے اکھلیش یادو کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ کا حملہ

    کیرانہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ  کے لئے تشہیر کرنے سہارنپور پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ سادھا اور مظفر نگر فسادات کے خون سے اکھلیش یادو کے ہاتھ رنگے ہونے کی بات کہی۔

    کیرانہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ کے لئے تشہیر کرنے سہارنپور پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ سادھا اور مظفر نگر فسادات کے خون سے اکھلیش یادو کے ہاتھ رنگے ہونے کی بات کہی۔

    کیرانہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ کے لئے تشہیر کرنے سہارنپور پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ سادھا اور مظفر نگر فسادات کے خون سے اکھلیش یادو کے ہاتھ رنگے ہونے کی بات کہی۔

    • Share this:
      کیرانہ: کیرانہ لوک سبھا الیکشن میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ ماحول تیار کیاجارہا ہے۔ ضمنی الیکشن سے قبل آج وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیرانہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے فسادات کے لئے اکھلیش یادو کو مورد الزام ٹھہرایا۔

      بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ  کے لئے تشہیر کرنے سہارنپور پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیراعلیٰ نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ کیرانہ میں انتخابی تشہیر کرنے کا دم نہیں رکھتے ہیں کیونکہ ان کے اوپر مظفر نگر فسادات کا داغ ہے۔ ان کے ہاتھ فسادات کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

      نکڑ اسمبلی حلقہ کے امبہٹہ میں ایک عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مظفر نگر فسادات اور کیرانہ سے ہندووں کی نقل مکانی  کا معاملہ زوروشور سے اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ آنجہانی بابو حکم سنگھ کی پہل سے ہی کیرانہ منتقلی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد بی جے پی کی حکومت میں قانونی نظام کو بہتر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ اکھلیش یادو اپنا امیدوار اتار سکتے ہیں، لیکن حلقہ میں انتخابی تشہیر کرنے کی  ان میں ہمت نہیں ہے۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کیرانہ کا ضمنی الیکشن 2019 کا آئینہ ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ اپوزیشن افواہ پھیلانے کا کام کررہا ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے مثبت قدم اٹھارہی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ملک اور ریاست کی ترقی کی بات ہورہی ہے۔ یوگی نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم نہیں ہونے دے گی۔ ہماری حکومت نوجوانوں کو روزگار دے رہی ہے۔ گزشتہ سرکار نے چینی ملیں بند کیں، ہم ان ملوں کو واپس چالو کروائیں گے۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اکھلیش کے ہاتھ مظفر نگر فسادات کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلارہے ہیں، ایسا کرنے والوں کو الیکشن میں سخت جواب دیناہے۔

      وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مجرم اپنی جان کی بھیک مانگ رہا ہے۔ گزشتہ سرکاروں میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ آج جو بھی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے، اس کے ساتھ انتظامیہ سختی سے نمٹ رہا ہے۔ آج بہن بیٹیوں اور تاجروں کے تحفظ کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے حکومت سختی سے نمٹے گی۔ پہلے جس کے پیچھے پولیس ہوتی تھی اسے لکھنو میں اعزاز سے سرفراز کیا جاتا تھا، لیکن اس روایت کو بی جے پی نے توڑا، آج مجرم بھیک مانگنے کو مجبور ہورہے ہیں۔

      وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت 24 گھنٹے بجلی دینے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ کسانوں کو 18 گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔ شاملی میں گزشتہ حکومت میں اس سال تک 193 لاکھ کنٹل گنا خرید ہوئی تھی، وہیں بی جے پی نے 335۔08 لاکھ کنٹل کی خرید کی اور ابھی تک 481 کروڑ روپئے کی ادائیگی شاملی، تھانہ بھون اور کیرانہ میں کیاجاچکا ہے۔ کسانوں کی قرض معافی میں گڑبڑی کرنے والے افسران کی ذمہ داری طے ہوگی اور انہیں سزا دی جائے گی۔

      یوگی آتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجوادی حکومت مٹی پر رائلٹی لیتی تھی، لیکن ہماری حکومت نے مٹی کو ٹیکس فری کردیا ہے، اس سے کسانوں کو راحت ملی ہے۔ پہلے اس علاقہ میں کسانوں کو ٹیوب وہیل کے لئے کنکشن نہیں ملتا تھا، لیکن اب کسانوں کو کنکشن مل رہے ہیں۔ یوپی کو ڈارک زون سے آزاد کیاجارہا ہے۔
      First published: