உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھلیش یادو ٹوئٹر پر راہل، یوگی، نتیش، لالو پرساد، شیوراج ، ممتا اور وسندھرا سے بھی آگے

    لکھنو: اگر سوشل میڈیا پر مقبولیت کو  بنیاد بنایاجائے تو اترپردیش کے سابق وزیراعلیی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ملک کے کئی سینئر لیڈروں اوروزیراعلیٰ  سے کہیں آگے ہیں۔

    لکھنو: اگر سوشل میڈیا پر مقبولیت کو بنیاد بنایاجائے تو اترپردیش کے سابق وزیراعلیی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ملک کے کئی سینئر لیڈروں اوروزیراعلیٰ سے کہیں آگے ہیں۔

    لکھنو: اگر سوشل میڈیا پر مقبولیت کو بنیاد بنایاجائے تو اترپردیش کے سابق وزیراعلیی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ملک کے کئی سینئر لیڈروں اوروزیراعلیٰ سے کہیں آگے ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو: اگر سوشل میڈیا پر مقبولیت کو  بنیاد بنایاجائے تو اترپردیش کے سابق وزیراعلیی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ملک کے کئی سینئر لیڈروں اوروزیراعلیٰ  سے کہیں آگے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں کانگریس صدر راہل گاندھی بھی اکھلیش یادو کے فالوورس سے کافی پیچھے ہیں۔ بی جے پی کے اسٹار پرچارک اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی پیچھے ہیں۔

      اس معاملے میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو ہوں یا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، مدھیہ پردیش کے شیوراج سنگھ چوہان، راجستھان کے وزیراعلیٰ وسندھرا راجے، سبھی ٹوئٹر  پر فالو ورس کے معاملے میں اکھلیش یادو سے کافی پیچھے ہیں۔ بدھ کو اکھلیش کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر فالو ورس کی تعداد 80 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔ وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی اکھلیش سے 13 لاکھ فالوورس پیچھے ہیں، راہل کے 67 لاکھ 40 ہزار فالوورس ہیں۔

      ان کے علاوہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ہیں، جن کے فالوورس 46 لاکھ 60 ہزار ہیں۔ وہیں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے 42 لاکھ 10 ہزار فالوورس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ٹوئٹر پر مقبولیت کے معاملے میں لالو پرساد یادو سے تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ فالو ورس پیچھے ہیں۔ آرجے ڈی سربراہ کے 43 لاکھ 70 ہزار فالوورس ہیں۔ اس کے بعد راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کانام آتا ہے۔ ان کے تقریباً 34 لاکھ فالوورس ہیں۔ وہیں ترنمول کانگریس سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے تقریباً ساڑھے  27 لاکھ فالوورس ہیں۔

      بات اگر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کریں، جو اس وقت بی جے پی کے سب سے بڑے اسٹار پرچارک بن کر ابھرے ہیں، وہ بھی ٹوئٹر پر فالوورس کے معاملے میں اکھلیش سے کہیں پیچھے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر فالوورس کی تعداد تقریباً 26 لاکھ ہے۔

       

                     ٹوئٹر پر فالوورس

               اکھلیش یادو 80 لاکھ

           راہل گاندھی 67 لاکھ 40 ہزار

       شیو راج سنگھ چوہان  46 لاکھ 60 ہزار

       لالو پرساد یادو 43 لاکھ 70 ہزار

           نتیش کمار 42 لاکھ 10 ہزار 

         وسندھرا راجے 33 لاکھ 90 ہزار

              ممتا بنرجی 27 لاکھ 40 ہزار

           یوگی آدتیہ ناتھ 25 لاکھ 80 ہزار

       
      First published: