Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    ایک ملک ایک الیکشن کے لئے تیاراکھلیش یادو نے کہا "2019 میں یوپی میں بھی اسمبلی الیکشن کرالو"۔

    یوگی حکومت کے ذریعہ "ون نیشن ون الیکشن" (ایک ملک، ایک الیکشن) فارمولہ بنائے جانے پر سماجوادی پارٹی کےقومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ "ایک ملک ایک الیکشن" اچھی بات ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ آدھار اور ٹکنا لوجی سے بھی ووٹر لسٹ کو جوڑ دیں۔

    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    ایک ملک ایک الیکشن کے لئے تیاراکھلیش یادو نے کہا
    اکھلیش یادو۔ فائل فوٹو

    لکھنو: یوگی حکومت کے ذریعہ "ون  نیشن ون الیکشن" (ایک ملک، ایک الیکشن) فارمولہ بنائے جانے پر سماجوادی پارٹی کےقومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ "ایک ملک ایک الیکشن" اچھی بات ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ آدھار اور ٹکنا لوجی سے بھی ووٹر لسٹ کو جوڑ دیں۔


    انہوں نے کہا کہ دراصل مرکزی حکومت نے اپنی مدت کا ر بڑھانے کی تیاری کرلی ہے۔ بڑی جماعتیں تو منیجمنٹ پر الیکشن لڑتی ہیں، علاقائی پاٹیاں کیسے الیکشن لڑ پائیں گی؟ لیکن جلد الیکشن ہوگا تو ہم تیار ہیں۔ یوپی کا الیکشن 2019 میں کرالیں، ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔


    اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو آرایل ڈی اور سماجوادی پاٹی کے دونوں نو منتخب ممبرپارلیمنٹ اور ممبراسمبلی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اکھلیش یادو نے نور پور سے نومنتخب ممبراسمبلی نعیم الحسن اور کیرانہ سے آرایل ڈی ممبرپارلیمنٹ تبسم حسن کا پارٹی دفتر میں استقبال کیا۔


    اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور سبھی اتحادی جماعتیں عوام کی حمایت کے لئے شکر گزار ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 2019 سے قبل دونوں ضمنی الیکشن کے نتائج سے عوام نے ایک بڑا پیغام دیا ہے۔

    سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سماجوادی حکومت میں علاج سستا ہوا تھا، اس حکومت نے ایمبولینس کا ڈیژل بھی نکال لیا ہے۔ ایمبولینس سے سماجوادی نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان خود کشی کررہے ہیں، کسانوں کی ادائیگی ہونی باقی ہے۔ جی ایس ٹی سے تاجر برباد ہورہے ہیں۔ دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی کے پاس بہت فارمولے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ ہم نے 19 ماہ میں ایکسپریس وے بنایا، لیکن ان کا تو وقت فائلوں میں نکل گیا۔ موجودہ حکومت ہمارے منصوبوں پر ہی کام کررہی ہے۔ حکومت انہی لوگوں سے پروانچل ایکسپریس وے بنوا رہی ہے، جن سے ہم نے بنوایا۔

     

     
    First published: Jun 06, 2018 02:59 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading