ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کا کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھوں میں : اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2018 11:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کا کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھوں میں : اکھلیش یادو
اکھلیش یادو۔ فائل فوٹو

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ مسٹر اکھیلیش یادو نے بدھ کو یہاں کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہو یا تنظیم آر ایس ایس کی اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ آر ایس ایس نے سال 2019 میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اہم ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی توجہ کبھی ترقی پر نہیں رہی ہے۔ وہ سماجی ہم آہنگی کی دشمن ہے۔ مرکز کے چار سال اور یوگی حکومت کے 15 ماہ کے کاموں میں بتانے کے قابل کچھ بھی نہیں ہے۔ عوام نے بی جے پی کو اقتدار دیا ،لیکن اس کے نتیجے میں انہیں نوٹ بندي اور جی ایس ٹی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی اور غریب کی روزی روٹی چھن گئی۔ صنعتی کاروبار چوپٹ ہو گئے۔ قانون کا نظام مکمل طور سے ابتر ہوچکا ہے۔ بچے نقص تغذیہ سے مر رہے ہیں۔ خواتین اور بچیوں کی آبروریزی کے واقعات بند نہیں ہورہے ہیں۔

First published: Jun 27, 2018 11:25 PM IST