ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہر گینگ ریپ : متاثرہ خاندان چاہے گا تو ہوگی سی بی آئی جانچ : اکھلیش

مسٹر یادو نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ریاست کی پولیس پوری سرگرمی سے کر رہی ہے۔ اس کے باوجود اگر متاثرہ خاندان سی بی آئی سے جانچ کرانا چاہے گا تو ان کی حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2016 10:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلند شہر گینگ ریپ : متاثرہ خاندان چاہے گا تو ہوگی سی بی آئی جانچ : اکھلیش
مسٹر یادو نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ریاست کی پولیس پوری سرگرمی سے کر رہی ہے۔ اس کے باوجود اگر متاثرہ خاندان سی بی آئی سے جانچ کرانا چاہے گا تو ان کی حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے

لکھنؤ : اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بلندشهر کے شرمناک واقعہ پر اپوزیشن جماعتوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ متاثرہ خاندان اگر معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کروانا چاہے گا تو وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر یادو نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ریاست کی پولیس پوری سرگرمی سے کر رہی ہے۔ اس کے باوجود اگر متاثرہ خاندان سی بی آئی سے جانچ کرانا چاہے گا تو ان کی حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے۔

بلندشهر کے واقعہ کو شرمناک اور افسوسناک بتاتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کو اس حساس واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ مسٹر یادو نے نائب لوک آیکت شمبھو سنگھ یادو کی حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی لیڈر بتائیں کہ متاثرہ خاندان کو کمرے میں بیٹھ کر کیا سمجھایا۔ اس معاملے میں انہوں نے بی جے پی پر ائیر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سیاسی سازش سے باز آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ہر قیمت پر انصاف دلایا جائے گا۔

First published: Aug 04, 2016 10:41 PM IST