ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یادو کنبہ میں جاری تنازع کے خاتمہ کا اشارہ ، دیوالی پر اکھلیش یادو نے چچا شیوپال کے چھوئے پاؤں

سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں تقریبا َ ایک سال سے مچے گھمسان ​​کے درمیان سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے چچا شو پال سنگھ یادو کا آج پاؤں چھو کر خاندان میں چل رہے تنازعہ کو ختم ہونے کا اشارہ دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2017 07:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یادو کنبہ میں جاری تنازع کے خاتمہ کا اشارہ ، دیوالی پر اکھلیش یادو نے چچا شیوپال کے چھوئے پاؤں
سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں تقریبا َ ایک سال سے مچے گھمسان ​​کے درمیان سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے چچا شو پال سنگھ یادو کا آج پاؤں چھو کر خاندان میں چل رہے تنازعہ کو ختم ہونے کا اشارہ دیا۔

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں تقریبا َ ایک سال سے مچے گھمسان ​​کے درمیان سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے چچا شو پال سنگھ یادو کا آج پاؤں چھو کر خاندان میں چل رہے تنازعہ کو ختم ہونے کا اشارہ دیا۔ دیوالی کے موقع پر ملائم سنگھ یادو کا پورا خاندان اپنے آبائی گاؤں اٹاوہ کے سیفئی میں موجود تھا۔ دیوالی اور دیگر تہوار پر یہ خاندان ایک ساتھ سیفئی میں ہی مناتا ہے۔ ملائم سنگھ یادو اپنے بھائیوں شیوپال، ابھيرام، رامپال اور سیفئی کے سرپنچ درشن سنگھ یادو کے ساتھ بیٹھے تھے۔

اکھلیش نے شیوپال سمیت ہر ایک کے پاؤں چھوئے، شیوپال اور اکھلیش کے درمیان تعلقات کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھے، اکھلیش نے شیوپال کو ایس پی کے نیشنل ایگزیکٹو میں بھی جگہ نہیں دی۔

First published: Oct 19, 2017 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading