ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اخلاق کے کنبہ کے خلاف گاؤں میں آج مہا پنچایت، کورٹ کا بھی رخ کر سکتے ہیں ملزمان کے لواحقین

دادری۔ دادری کے اخلاق قتل کیس میں متھرا لیب کی رپورٹ آنے کے بعد آج بساهڑا گاؤں میں مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 06, 2016 12:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اخلاق کے کنبہ کے خلاف گاؤں میں آج مہا پنچایت، کورٹ کا بھی رخ کر سکتے ہیں ملزمان کے لواحقین
دادری۔ دادری کے اخلاق قتل کیس میں متھرا لیب کی رپورٹ آنے کے بعد آج بساهڑا گاؤں میں مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔

دادری۔ دادری کے اخلاق قتل کیس میں متھرا لیب کی رپورٹ آنے کے بعد آج بساهڑا گاؤں میں مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔ متھرا لیب کی رپورٹ میں بیف کی بات سامنے آنے کے بعد ملزمان کے اہل خانہ نے پولیس میں اخلاق کے خاندان کے خلاف گئو کشی کی شکایت درج کرائی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔


پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کو لے کر ہی یہ مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔ پنچایت میں فیصلے کے بعد ملزمان کے لواحقین اخلاق کے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے کورٹ کا رخ بھی کر سکتے ہیں۔


خاص بات یہ ہے کہ پولیس نے اخلاق کے قتل کے معاملے میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ان لوگوں پر آج عدالت میں الزام بھی طے کئے جائیں گے۔

First published: Jun 06, 2016 12:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading