உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو پی اسمبلی انتخابات میں AIMIM کو ملے گی بڑی کامیابی: اخترالایمان

    AIMIM لیڈر کا بڑا بیان ، بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو بتایا بدعنوانی کا اڈہ

    AIMIM لیڈر کا بڑا بیان ، بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو بتایا بدعنوانی کا اڈہ

    دراصل اخترالایمان یوپی میں انتخابی دورہ پر تھے۔ پٹنہ واپس آنے پر انہوں نے بیان دیا کی بی جے پی کے پاس صرف مذہبی مدّعہ ہے جبکہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں اور دلتوں کے مسائل پر خاموش رہتی ہے۔ کمزور طبقات کو یہ محسوس ہو رہا ہیکہ انکے حق کے لئے آواز اٹھانے والی جماعت کو وہ اپنی حمایت کریں۔

    • Share this:
    بہار: اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات پر پورے ملک کی نظر ٹکی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی طرح یوپی میں ایم آئی ایم بھی پوری طاقت سے اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ بہار کے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کو پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ایم آئی ایم نے بہار میں صرف سیمانچل کے اسمبلی حلقوں میں اپنی قسمت آزمایا تھا۔ اس بار ایم آئی ایم یوپی کے اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہار کے ایم آئی ایم انچارج اخترالایمان کا کہنا ہیکہ بہار کا اثر یوپی میں بھی ہوگا۔

    دراصل اخترالایمان یوپی میں انتخابی دورہ پر تھے۔ پٹنہ واپس آنے پر انہوں نے بیان دیا کی بی جے پی کے پاس صرف مذہبی مدعیٰ ہے جبکہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں اور دلتوں کے مسائل پر خاموش رہتی ہے۔ کمزور طبقات کو یہ محسوس ہو رہا ہیکہ انکے حق کے لئے آواز اٹھانے والی جماعت کو وہ اپنی حمایت کریں۔

    ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کے مطابق ہمارے پاس یوپی کی ترقی کا پورا خاکہ موجودہ ہے۔ ہمارے پاس کوئی جملہ نہیں ہے۔ ہم جو وعدہ کررہے ہیں اس سے عملی جامہ پہنانے کا بھی دم رکھتے ہیں۔ یوپی کا غریب طبقہ، بےروزگار، کسان، دلت اسدالدین اویسی کو ایک متبادل کے شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ ایم آئی ایم غریبوں، مظلوموں، دلتوں، مسلمانوں اور کمزوروں کی آواز ہے۔

    اخترالایمان کا کہنا ہیکہ ہم کبھی بھی اقتدار حاصل کرنے کی سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ ہمارا مقصد لوگوں کا فلاح ہے۔ اخترالایمان کے مطابق یوپی کے لوگ ایم آئی ایم پر بھروسہ کررہے ہیں اور ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوگی اس سے انکار نہیں ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: