رامبن میں القاعدہ کا کارندہ گرفتار، دستی بم برآمد، تحقیقات کا آغاز
فائل فوٹو
ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ 4 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 اور 20 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے القاعدہ (Al-Qaeda) کے ایک کارکن کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ضلع رامبن میں ایک دستی بم برآمد کیا۔ ملزم کی شناخت امیر الدین خان ولد مصطفی خان کے طور پر ہوئی ہے جو مغربی بنگال کے مشیتا ہوڑہ کا رہنے والا ہے۔
رامبن کے ایس ایس پی موہیتا شرما نے کہا کہ القاعدہ کے کارکن کو ایک ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ذریعے نے اعتراف کیا کہ دہشت گرد ایک عالم دین کے طور پر علاقے میں کام کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ 4 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 اور 20 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔