امرناتھ یاترا پر حملہ کے بعد ملک بھر میں الرٹ ، یوگی آدتیہ ناتھ نے کی حملہ کی شدید مذمت
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو
جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گزشتہ رات امرناتھ مسافروں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد اتر پردیش سمیت ملک بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور كاوڑیاترا کے پیش نظر پولیس کو خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہیں
لکھنؤ : جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گزشتہ رات امرناتھ مسافروں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد اتر پردیش سمیت ملک بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور كاوڑیاترا کے پیش نظر پولیس کو خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ اترپردیش کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون اور نظام) آنند کمار کے مطابق اننت ناگ کے واقعہ کے بعد ریاست میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ كاوڑ یاتراکو ذہن میں رکھتے ہوئے میرٹھ سے وارانسی تک پولیس کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نگرانی رکھنے کے لئے اہم مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے حساس علاقوں میں پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں کے علاوہ بھیڑ-بھاڑ والے مقامات پر آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں میں خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایت دی گی ہیں۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ كاوڑ یاتراکو پوری ریاست میں صحیح طریقے سے مکمل کرانے میں پوری مستعدی کے ساتھ تمام حکام اور پولیس فورس کو کام کرنے کی ہدایت دی گی هے۔ قابل ذکر ہے کہ ساون کے شروع ہونے کے بعد کل سے ریاست بھر میں كاوڑ یاترا شروع ہو گئی۔ اس سفر کے پیش نظر خصوصی طور پر مغربی اتر پردیش کے میرٹھ، مظفر نگر، سہارنپور اور ارد گرد کے اضلاع کے ساتھ وارانسی سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں کاوڑیے سفرکر رہے ہیں۔ كاوڑ یاترا کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے امرناتھ یاترا کےمسافروں پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ۔ وزیر اعلی نے کل رات اس سلسلے میں ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سلكھان سنگھ، پرنسپل سکریٹری برائے داخلہ اروندر کمار اور ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون) آنندکمار کے ساتھ ملاقات کی اور ریاست میں سیکورٹی کے تئیں احتیاط برتنے کی ہدایات دیں۔ ساتھ ہی، صوبہ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نگرانی اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ مسٹر یوگی نے تمام حکام اور پولیس دستے کو كاوڑ یاترا کو پوری ریاست میں صحیح طریقے سے پورا کرانے میں پوری مستعدی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا ہے۔ وزیر اعلی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔