اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹھان کوٹ میں حملہ کے مدنظر جموں۔ کٹھوا ہائی وے پر الرٹ ، سکیورٹی بڑھائی گئی

    جموں۔  پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر جنگجوؤں کے حملے کے بعد سرحدی اضلاع میں جموں کٹھوا ہائی وے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      جموں۔  پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر جنگجوؤں کے حملے کے بعد سرحدی اضلاع میں جموں کٹھوا ہائی وے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کم از کم چار جنگجوؤں نے جوفوجی یونیفارم میں ملبوس تھے، آج صبح پٹھان کوٹ ایئرفورس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔ علاقہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے اور اب تک جھڑپ میں چارجنگجو مارے جاچکے ہیں۔

      ایک سینئر پولیس افسر نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ گو پٹھان کوٹ پنجاب میں ہے مگر جموں کشمیر سرحد سے متصل ہے۔ اس لئے ہم نے جموں سے کٹھوا ہائی ہائی وے پرالرٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھن پور تک ہائی وے پر ٹریفک روکا نہیں گیا ہے۔ گاڑیاں برابر جارہی ہیں صرف ہمارے پولیس افسران کو الرٹ اور ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ہم نے شاہراہ پر سکیورٹی بڑھادی ہے۔ گشتی دستہ اپنا کام کررہا ہے نیز کہا کہ پچھلے سال کٹھوا اور سامبا اضلاع میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے مدنظر تھانوں کے افسران کو ہر طرح کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

      First published: