ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رینکنگ میں ڈی یو اور بی ایچ یو  سے اوپر اے ایم یو

علی گڑھ : امریکی نیوز ایجوکیشن ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو دنیا بھر کی منتخبہ بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے اوپر اور پنجاب یونیورسٹی کے بعد مقام دیا ہے ۔ فہرست میں بنارس ہندو یونیورسٹی بھی اے ایم یو سے نیچے ہے ۔ درجہ بندی کے تعین کے لئے تحقیقی کاموں میں یونیورسٹیوں کی کامیابیاں اور ان کے بارے میں عالمی تعلیمی کمیونٹی کی رائے کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 04, 2016 06:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رینکنگ میں ڈی یو اور بی ایچ یو  سے اوپر اے ایم یو
علی گڑھ : امریکی نیوز ایجوکیشن ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو دنیا بھر کی منتخبہ بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے اوپر اور پنجاب یونیورسٹی کے بعد مقام دیا ہے ۔ فہرست میں بنارس ہندو یونیورسٹی بھی اے ایم یو سے نیچے ہے ۔ درجہ بندی کے تعین کے لئے تحقیقی کاموں میں یونیورسٹیوں کی کامیابیاں اور ان کے بارے میں عالمی تعلیمی کمیونٹی کی رائے کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔

علی گڑھ : امریکی نیوز ایجوکیشن ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو دنیا بھر کی منتخبہ بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے اوپر اور پنجاب یونیورسٹی کے بعد مقام دیا ہے ۔ فہرست میں بنارس ہندو یونیورسٹی  بھی اے ایم یو سے نیچے ہے ۔ درجہ بندی کے تعین کے لئے تحقیقی کاموں میں یونیورسٹیوں کی کامیابیاں اور ان کے بارے میں عالمی تعلیمی کمیونٹی کی رائے کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔


اپنی ویب سائٹ یو ایس نیوز ڈاٹ کام پر درجہ بندی کی فہرست شائع کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی نیوز ایجوکیشن ورلڈ نے بین الاقوامی طالب علموں کو اے ایم یو اور دیگر بہترین ہندوستانی  یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ بحی دیا ہے ۔


فہرست میں ہندوستان کی دس یونیورسیٹیوں کا نام بھی شامل ہے۔  ان میں انڈین سائنس انسٹی ٹیوٹ بنگلور، انڈین  انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی كھڑگ پور بھی شامل ہیں ۔

First published: Mar 04, 2016 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading