ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ حملہ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کا شہید جوانوں کے بچوں کی مفت تعلیم کا اعلان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین نے دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں یونین شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

  • Share this:
پلوامہ حملہ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کا شہید جوانوں کے بچوں کی مفت تعلیم کا اعلان
فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر ہے ۔ ہر طرف اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور ہندوستانی حکومت سے پاکستان اور دہشت گردوں کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین کی جانب سے بھی بڑا بیان جاری کیا گیا ہے ۔


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر ایم سلمان امتیاز نے دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں یونین شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ یونین کے صدرنے اعلان کیا کہ شہید جوانوں کے اہل خانہ اگر اپنے بچوں کو اے ایم یو میں تعلیم دلانے کے خواہاں ہیں تو طلبہ یونین ان کی مفت تعلیم کا انتظام کرے گی۔


ساتھ ہی ساتھ طلبہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ایک کے بدلے 10 سر لائیں گے اب 440 سر لاکردیں ۔


محمد کامران کی رپورٹ کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Feb 18, 2019 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading