உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aligarh: پولیس والوں نے پہلے دفنایا، پھر قبر سے نعش نکال کر کی آخری رسومات!

    نامعلوم نعش کو پولیس نے 72 گھنٹے تک اپنے پاس رکھا، جب اس نعش کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا تو داڑھی اور ٹوپی کی بنیاد پر اُنہیں مسلمان سمجھ کر پولیس نے 26 نومبر کو آئی ٹی آئی روڈ کے نمائش گراونڈ میں واقع قبرستان میں دفنادیا۔ لیکن

    • Share this:
      علی گڑھ: علی گڑھ میں نعش کو لے کر عجیب و غریب کنفیوژن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس والوں نے 60 سال کے ایک بزرگ لاوارث نعش کو مسلم مان کر پہلے دفنائی پھر اُن کی پہچان ہونے کے بعد قبر سے نعش نکلوا کر اُس کی آخری رسومات انجام دی۔

      یہ معاملہ کوارسی تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے سوماگم مارکیٹ کے پاس 23 نومبر کو 60 سال کے ایک بزرگ کی نعش ملی تھی۔ نعش کے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی تھی اور چہرے پر لمبی داڑھی۔ اس نامعلوم نعش کو پولیس نے 72 گھنٹے تک اپنے پاس رکھا، جب اس نعش کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا تو داڑھی اور ٹوپی کی بنیاد پر اُنہیں مسلمان سمجھ کر پولیس نے 26 نومبر کو آئی ٹی آئی روڈ کے نمائش گراونڈ میں واقع قبرستان میں دفنادیا۔ لیکن نعش دفنانے کے بعد جب 3 دسمبر کو بزرگ کی شناخت ہندو کے طور پر ہوئی تب قبر سے اس بزرگ کی نعش نکلواکر اُس کی آخری رسومات ہندو ریتی رواج سے انجام دی گئی۔

      دراصل، نعش کو دفنائے جانے کے بعد کوارسی تھانہ علاقے کے وکرم کالونی میں رہنے والے پریوار نے بزرگ کی پہچان برہمجیت سنگھ کے طور پر کی ہے۔ برہمجیت سنگھ کے افراد خاندان نے بتایا کہ وہ کوارسی واقعہ زرعی محکمہ میں کام کرتے تھے۔ افراد خاندان نے ڈی ایم سے اپیل کی کہ برہمجیت سنگھ کی آخری رسومات ہندو ریتی رواج سے کی جانی چاہیے۔ تب پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں نے قبر سے نعش نکلواکر اُن کے افراد خاندان کو سونپ دی۔ تب ہندو ریتی رواج کے ساتھ برہمجیت سنگھ کی نعش کی آخری رسومات انجام دی گئی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: