ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الکا لامبا کو ملی گوپال رائے پر بیان دینے کی سزا، عآپ ترجمان کے عہدے سے چھٹی

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا کو زیادہ بولنے کی سزا ملی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 16, 2016 10:21 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
الکا لامبا کو ملی گوپال رائے پر بیان دینے کی سزا، عآپ ترجمان کے عہدے سے چھٹی
نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا کو زیادہ بولنے کی سزا ملی ہے۔

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا کو زیادہ بولنے کی سزا ملی ہے۔ پارٹی نے اپنی ممبر اسمبلی الکا لامبا کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے فی الحال ہٹا دیا ہے۔ دو دن پہلے لامبا نے پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دیا تھا کہ پریمیم بس سروس اسکیم کی منصفانہ تحقیقات کے لئے ٹرانسپورٹ وزیر گوپال رائے کو سی ایم اروند کیجریوال نے تحقیقات میں تعاون دینے کو کہا ہے۔


انہوں نے یہ بیان اینٹی کرپشن برانچ کے دفتر کے باہر دیا تھا، جہاں وہ گوپال رائے کو حمایت دینے پہنچی تھیں۔ اسی دوران عام آدمی پارٹی نے کہا تھا کہ گوپال رائے صحت کی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹ رہے ہیں، مگر لامبا نے کہا کہ وزیر اعلی مبینہ اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتے تھے اور انہوں نے رائے کو تعاون دینے کو کہا ہے۔


عام آدمی پارٹی نے لامبا کے بیان پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ بتا دیں کہ گوپال رائے کے پاس پانچ دوسری وزارتیں بھی تھیں، جو وہ دیکھتے رہیں گے۔ انہیں صرف ٹرانسپورٹ کی وزارت کے عہدہ سے آزاد کیا گیا ہے۔ گوپال رائے نے گزشتہ ماہ پریمیم بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد بی جے پی ممبر اسمبلی وجیندر گپتا کی شکایت پر وہ اے سی بی کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔


ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد الکا لامبا نے ٹویٹ کر کہا کہ جو ہوا اچھے کے لیے ہوا، جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے، جو ہو گا اچھے کے لیے ہی ہوگا۔

 
First published: Jun 16, 2016 10:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading