உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سال رواں حج کے مقدس سفر پر نہیں جاپائیں گے ہندوستانی شہری ، کورونا کے پیش نظر سبھی درخواستیں رد

    سال رواں حج کے مقدس سفر پر نہیں جاپائیں گے ہندوستانی شہری ، سبھی درخواستیں رد ۔ فائل فوٹو ۔

    سال رواں حج کے مقدس سفر پر نہیں جاپائیں گے ہندوستانی شہری ، سبھی درخواستیں رد ۔ فائل فوٹو ۔

    Haj Committee of India: حج پر جانے والے ہندوستانی مسلم شہریوں کی سبھی درخواستوں کو رد کردیا گیا ہے ۔ حج کمیٹی کے حوالے سے نیوز ایجنسی اے این آئی نے یہ خبر دی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : حج پر جانے والے ہندوستانی مسلم شہریوں کی سبھی درخواستوں کو رد کردیا گیا ہے ۔ حج کمیٹی کے حوالے سے نیوز ایجنسی اے این آئی نے یہ خبر دی ہے ۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر صرف سعودی عرب کے شہریوں یا وہاں مقیم غیر ملکیوں کو ہی حج کرنے کی اجازت ہوگی اور وہ بھی محدود تعداد میں ۔ سعودی عرب کے اس فیصلہ کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کیلئے سبھی درخواستوں کو رد کردیا ہے ۔

      غورطلب ہے کہ دو دن پہلے سعودی عرب نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس سال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور مقامی لوگ ہی حج کرسکیں گے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے حج اور عمرہ کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں یہ اعلان کیا ۔ وزارت نے کہا تھا کہ 18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی ، جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے ۔

      رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے ۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو ۔ خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو ۔ توکلنا ایپ میں اس کا اسٹیٹس دو خوراکیں ، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے یا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے ظاہر ہو رہا ہو ۔

      بتادیں کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حج سفر پر روک لگانی پڑی ہے ۔ عام طور پر ہر سال حج میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان شامل ہوتے ہیں ۔ تاہم کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال بھی باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی اور امسال بھی نہیں دی گئی ہے ۔ حال ہی میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے حج سفر کو لے کر جاری تذبذب کے درمیان کہا تھا کہ سفر حج کو لے کر سعودی عرب جو فیصلہ کرے گا ، ہندوستان اس فیصلہ کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: