PLA: پیپلز لبریشن آرمی میں ہندی بولنے والے تبتیوں اور نیپالیوں کی بھرتیاں! آخر کیا ہے وجہ؟
دفاعی ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی مزید تبتیوں کو بھرتی کرنے پر توجہ دے رہا ہے، وہ یا تو باقاعدہ فوجیوں کے طور پر یا ملیشیا یونٹوں میں انھیں شامل کرے گا۔ گزشتہ سال سے متعدد انٹیلی جنس معلومات میں تبتیوں کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کی فعال بھرتی مہم کا ذکر کیا گیا تھا۔
دفاعی ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی مزید تبتیوں کو بھرتی کرنے پر توجہ دے رہا ہے، وہ یا تو باقاعدہ فوجیوں کے طور پر یا ملیشیا یونٹوں میں انھیں شامل کرے گا۔ گزشتہ سال سے متعدد انٹیلی جنس معلومات میں تبتیوں کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کی فعال بھرتی مہم کا ذکر کیا گیا تھا۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی (People’s Liberation Army) تبت کے خود مختار علاقے (TAR) سے تبتیوں اور نیپالیوں کو فعال طور پر بھرتی کر رہی ہے جو کہ ہندی زبان پر عبور رکھتے ہیں اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول (Line of Actual Control) پر تازہ ترین انٹیلی جنس معلومات کی حصولیابی میں مدد کرسکے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بھرتی مہم کو بڑھانے کے لیے تبت ملٹری ڈسٹرکٹ کے اہلکار ہندی گریجویٹس کی تلاش میں یونیورسٹیوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ تبت ملٹری ڈسٹرکٹ، پی ایل اے کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ہے اور ایل اے سی کے نچلے نصف حصے کی نگرانی کرتا ہے جیسے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں سکم، اروناچل پردیش کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ سے متصل علاقے اس میں شامل ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق پی ایل اے کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر بھرتی کی مہم تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ نیوز 18 نے مئی میں بتایا تھا کہ تبت ملٹری ڈسٹرکٹ کے اہلکار پی ایل اے میں ہندی ترجمانوں کے کیریئر کے دائرہ کار پر لیکچر دینے کے لیے چین کے متعدد کالجوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی مزید تبتیوں کو بھرتی کرنے پر توجہ دے رہا ہے، وہ یا تو باقاعدہ فوجیوں کے طور پر یا ملیشیا یونٹوں میں انھیں شامل کرے گا۔ گزشتہ سال سے متعدد انٹیلی جنس معلومات میں تبتیوں کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کی فعال بھرتی مہم کا ذکر کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرناٹک میں بی جے پی لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کی جانچ NIA کو سونپی گئی
ہندوستانی فوج اپنے فوجیوں کو تبتولوجی اور چینی زبانوں میں بھی تربیت دے رہی ہے۔ دیگر تربیتی اداروں کے علاوہ ناردرن، ایسٹرن اور سینٹرل کمانڈ کے لینگویج اسکولوں میں مینڈارن کے کئی کورسز بھی چلائے جا رہے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں، فوج نے علاقائی فوج (TA) میں چینی زبانوں کے ترجمانوں کو بھرتی کرنا شروع کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔