ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک ساتھی کی شرط سے معمرعازمین حج پریشان ، مرکزی حج کمیٹی سے شرط کو ختم کئے جانے کی اپیل

میرٹھ : سفر حج کی خواہش رکھنے والے 70 برس سے زیادہ کے کئی معمر افراد ساتھی نہ ملنے کی وجہ سے حج فارم بھرنے سے قاصر رہ گئے ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 10, 2016 12:16 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایک ساتھی کی شرط سے معمرعازمین حج پریشان ، مرکزی حج کمیٹی سے شرط کو ختم کئے جانے کی اپیل
میرٹھ : سفر حج کی خواہش رکھنے والے 70 برس سے زیادہ کے کئی معمر افراد ساتھی نہ ملنے کی وجہ سے حج فارم بھرنے سے قاصر رہ گئے ہیں ۔

میرٹھ : سفر حج کی خواہش رکھنے والے 70 برس سے زیادہ کے کئی معمر افراد ساتھی نہ ملنے کی وجہ سے حج فارم بھرنے سے قاصر رہ گئے ہیں ۔


سن رسیدہ عازمین کی سہولیات کے پیش نظر حج کمیٹی آف انڈیا نے 70 برس کی عمر سے زیادہ کے افراد کے لئے ایک ساتھی کے ساتھ جانے کی شرط عائد کی ہے، لیکن اب یہ شرط سفر حج کے خواہاں کئی سن رسیدہ کے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے ۔


میرٹھ کے کھوائی گاؤں کے محمد حنیف ان میں سے ایک ہیں ، جو سفر حج کی خواہش رکھنے کے باوجود حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔ حنیف نے حج کے لئے جو رقم جمع کی ، وہ ان کے اکیلے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے تو کافی ہے ، لیکن اپنے ساتھ کسی دوسرے کو لے جانے کے لئے کافی نہیں ہے۔


شرط کے مطابق 70 برس یا اسے زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ ایک ساتھی کا جانا لازمی ہے۔ محمد حنیف اب حج فارم داخل کرنے کے لئے ایک ساتھی کی تلاش کر رہے ہیں ، لیکن ان کی یہ تلاش ابھی ختم نہیں ہو سکی ہے ۔ عمر کے اس دور میں بھی اپنا ہر ایک کام خود انجام دینے کی طاقت رکھنے والے حنیف حج کمیٹی کی اس شرط سے مایوس ہیں۔

First published: Feb 09, 2016 11:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading