اپنا ضلع منتخب کریں۔

    طالبان کے قبضے کو مسلم پرسنل لا بورڈ نے بتایا جائز، کہا۔ آپ کو دور بیٹھے ہندستانی مسلمان کا سلام

     مولانا سجاد نعمانی  (Sajjad Nomani)  نے کہا  مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی ہمت ۔ حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلا کرتا ہے۔

    مولانا سجاد نعمانی (Sajjad Nomani) نے کہا مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی ہمت ۔ حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلا کرتا ہے۔

    مولانا سجاد نعمانی (Sajjad Nomani) نے کہا مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی ہمت ۔ حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلا کرتا ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی/لکھنؤ: افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین ۔ پاکستان اور روس نے طالبان کی حمایت کی ہے۔ اب ہندستان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے بھی طالبان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (AIMPLB) کے ترجمان سجاد نعمانی نے کہا کہ میں طالبان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ طالبان نے پوری دنیا کی مضبوط ترین طاقتوں کو شکست دی۔ ان نوجوانوں نے کابل کی زمین کو چوما اور اللہ کا شکر ادا کیا۔


      آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی  (Sajjad Nomani)  نے کہا ، 'ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ ایک غیر مسلح قوم نے سبب سے مضبوط افواج کو شکست دی ہے۔ وہ کابل کے محل میں داخل ہوئے۔ پوری دنیا نے ان کے داخلے کا اندازہ دیکھا۔ ان میں کوئی غرور یا تکبر نہیں تھا۔ کوئی بڑے الفاظ نہیں تھے۔ مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی ہمت ۔ حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلا کرتا ہے،
      وہیں اس سے پہلے شفیق الرحمن برق نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی آزادی افغانستان کا اپنا معاملہ ہے۔ امریکہ افغانستان میں کیوں حکومت کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ طالبان وہاں کی طاقت ہے۔ امریکہ ، روس کے طالبان نے پاؤں نہیں جمنے دئے۔ افغان طالبان کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی پورا ملک انگریزوں سے لڑا۔ اگر سوال ہندوستان کا رہتا ہے تو پھر اگر کوئی یہاں اس پر قبضہ کرنے کے لیے آتا ہے تو ملک اس سے لڑنے کے لیے مضبوط ہے۔
      طالبان کی حمایت میں بولنے پر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج

      سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق (Shafiqur Rahman Barq) جو ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار انہوں نے افغانستان (Afghanistan) میں طالبان(Taliban) کے قبضے کی حمایت کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر راجیش سنگھل کی شکایت پر پولیس نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنبھل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اُتر پردیش میں معروف لیڈر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124 اے (ملک سے غداری) کے علاوہ 153 اے اور 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: