ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی سے متعلق ٹویٹ کرکے آل انڈیا ریڈیو تنازع کی زد میں ، کانگریس کا تیکھا حملہ

آر ایس ایس سے متعلق تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف جمعرات کی رات میں ٹویٹ کرکے آل انڈیا ریڈیو تنازع کی زد میں ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 02, 2016 11:45 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی سے متعلق ٹویٹ کرکے آل انڈیا ریڈیو تنازع کی زد میں ، کانگریس کا تیکھا حملہ
آر ایس ایس سے متعلق تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف جمعرات کی رات میں ٹویٹ کرکے آل انڈیا ریڈیو تنازع کی زد میں ہے۔

نئی دہلی : آر ایس ایس سے متعلق تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف جمعرات کی رات میں ٹویٹ کرکے آل انڈیا ریڈیو تنازع کی زد میں ہے۔ ناقابل معافی اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو سے سوال کیا کہ کیا سرکاری براڈکاسٹر کو بھگوا ایجنڈا کی تشہیر کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے؟۔

اپنے ٹويٹس میں پارٹی کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے آکاشوانی پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ویسے یہ ٹویٹ بعد میں ہٹا لیا گیا ، لیکن براڈکاسٹر آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو آگے بڑھاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

سرجےوالا نے آکاشوانی کا ٹویٹس ٹیگ کیا ، جس میں لکھا ہے، وہ پہلے ڈر کیوں گئے؟ وہ آر ایس ایس کو بدنام کرنے کے لئے کس طرح بہادر ہو گئے؟ انہیں اپنی تبصرہ پر قائم رہنا چاہئے۔


First published: Sep 02, 2016 11:45 AM IST