ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے کی جی ایس ٹی بل منظور کرانے کی اپیل

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں سرخیوں میں رہنے والے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل منظورکرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج تمام سیاسی جماعتوں سے اختلافات سے بالا تر ہونے کو کہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 17, 2016 04:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے کی جی ایس ٹی بل منظور کرانے کی اپیل
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں سرخیوں میں رہنے والے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل منظورکرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج تمام سیاسی جماعتوں سے اختلافات سے بالا تر ہونے کو کہا ہے۔

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں سرخیوں میں رہنے والے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل منظورکرانے کی اپیل کرتے ہوئے آج تمام سیاسی جماعتوں سے اختلافات سے بالا تر ہونے کو کہا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کی طرف سے پارلیمنٹ کے احاطے میں طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں مسٹر مودی نے کشمیر معاملے پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "میں کشمیر مسئلے پر ایک آواز میں بولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔"


انهوں نے اجلاس میں کہا کہ جی ایس ٹی کی قومی اہمیت ہے۔ اس کا کریڈٹ صرف حکومت کو نہیں جائیگا۔ جی ایس ٹی سمیت کئی اہم بل مانسون اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان پر با معنی بات چیت ہوگی اور بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔


انہوں نے اپوزیشن سے جی ایس ٹی کی منظور ی کے لئے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔

مسٹر مودی نے کہا، '' ہم سب عوام اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آئیے ہم سبھی قومی مفادات کو سب سے اوپر رکھیں۔ " پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔

First published: Jul 17, 2016 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading