تعلیمی اداروں کے استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دانش انصاری کی یقین دہانی 

حکومت اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری کے مطابق موجودہ حکومت تعلیمی اداروں بالخصوص اقلیتی تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔

حکومت اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری کے مطابق موجودہ حکومت تعلیمی اداروں بالخصوص اقلیتی تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔

حکومت اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری کے مطابق موجودہ حکومت تعلیمی اداروں بالخصوص اقلیتی تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
حکومت اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری نےکرسی روڈ واقع انٹیگرل یونیورسٹی پہنچ کر یونیورسٹی کے بانی وچانسلر پروفیسر سید وسیم اختر سے خیر سگالی ملاقات کی۔ ساتھ ہی اقلیتی تعلیمی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہءِ خیال بھی کیا۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے پرو چانسلر، ڈاکٹر ندیم اختراور وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت اور جناب عدنان اختر سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کے اہم لوگ بھی موجود رہے۔ دانش آزاد اںصاری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد انٹیگرل یونیورسٹی کے بہترین تعلیمی ماحول اور معیار کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سماج کے سبھی دبے کچلے پسماندہ اور کمزور لوگوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے جو کارنامہ چانسلرصاحب نے انجام دیاہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انٹیگرل یونیورسٹی قائم کرکے واقعی انہوں نے ایک تاریخ ساز کام کیا ہے اور آج یہ دیکھ کر بڑی مسرت ہورہی ہے کہ ہمارے سماج میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی سطح پر حکومت کا تعاون بھی کررہے ہیں ایسے لوگوں سے سماج کے دوسرے لوگوں کو سبق لینے اور تعلیم کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پروفیسر سید وسیم اخترنے بھی یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور متعلقہ معروضات وزیر موصوف کے سامنے نہایت شائستہ اور سنجیدہ انداز میں پیش کئے اور واضح کیا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے کردیے جائیں تو ہم تعلیم کے میدان میں مزید بہتر کوششیں کرسکتے ہیں ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم اتر پردیش اور دیش کے ہر غریب کمزور اور بے سہارا بچے کو تعلیم یافتہ بنادیں جس سے وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کےساتھ ساتھ اتر پردیش اور پورے دیش کی ترقی اور کامرانی و خوشحالی میں اپنی خدمات پیش کرسکے۔ تمام مسائل کو سنجیدگی سے سن نے اورغور وخوص کرنے کے بعد وزیر برائے اقلیتی امور کی جانب سے تمام مسائل کو جلد ہی حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

افغانستان رہائشی علاقوں میں برسا رہا گولے، پاکستان سے کیوں شروع ہوا ٹکراؤ

روس نے مچانی شروع کردی تباہی، یوکرین میں تابڑتوڑ میزائیل حملے، چاروں طرف دھماکوں سے ہنگامہ

موقع کی مناسبت سے یونیورسٹی کے پروچانسلر ڈاکٹر ندیم اختر نے بھی تعلیمی بہبود اور بالخصوص اقلیتی تعلیمی فلاح وبہبود کے لئے چلائی جارہی سرکاری اسکیموں کے پس منظر میں روشن اور معنی خیز گفتگو کی جس سے سماج کے کمزور بچے بھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاکر پروفیشنل کورسز مکمل کرکے اپنے مستقبل کی راہیں ہموار کرسکیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک بھی یونیورسٹی تشریف لاچکے ہیں اور انہوں نے بھی اس دانش گاہ کے تعلق سے نہایت روشن اورمثبت اظہار خیال کیا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سے شائع ہونے والی اہم میگزین نیوزلیٹر کی رسم اجراء بھی وزیر موصوف کے بدست سینٹرل ایڈیٹوریم میں اد اکی گئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی اپنی بصیرت افروز گفتگو میں اہم تعلیمی نکات اور مسائل کی طرف اشارہ کیا۔ اجرائی تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہءِ لسانیات کے صدر اور نیوز لیٹر کے چیف ایڈیٹر جناب ڈاکٹر حافظ محمد عارف نے بحسن و خوبی انجام دئے بعد ازیں جناب دانش انصاری کو یونیورسٹی کی جانب سے ایک یادگاری نشان بھی پیش کیا گیا۔
Published by:Sana Naeem
First published: