உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمام ریاستیں "رام جی" لگاکر امبیڈکر کانام لکھیں: چیئرمین ایس سی کمیشن

    نئی دہلی: نیشنل شیڈول کاسٹ کمیشن کے چیئرمین رام شنکر کٹھریا نے کہا ہے کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا نام اسی طرح لکھا جانا چاہئے، جیسا انہوں نے آئین پر دستخط کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیشنل شیڈول کاسٹ کمیشن کے چیئرمین رام شنکر کٹھریا نے کہا ہے کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا نام اسی طرح لکھا جانا چاہئے، جیسا انہوں نے آئین پر دستخط کیا ہے۔ نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بابا صاحب نے آئین میں '"ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر "کے نام سے دستخط کیا تھا۔
      کٹھیریا نے کہا "اگر کوئی اپیل کرتا ہے کہ پورے ملک میں امبیڈکر کے نام کے ساتھ رام جی لکھا جائے تو ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔"میں خود تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھوں گا کہ امبیڈکر کے نام کے ساتھ "رام جی" لکھا جائے۔"
      واضح رہے کہ اتر پردیش کی حکومت نے حال ہی میں حکم جاری کیا ہے کہ امبیڈکر کے نام کے ساتھ ـ "رام جی" لکھا جائے۔اگرچہ اس حکم نامے کی سخت مخالفت ہوئی ہے۔امبیڈکر کے پوتے پرکاش اور آنند نے اسے یوگی کے اس قدم کو سیاسی  بتایا۔ نیوز 18 سے بات چیت میں پرکاش نے کہا "2019 سے پہلے بی جے پی اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انتخابات سے قبل بی جے پی یہ ثابت کرنے لگے کہ امبیڈکر بھی رام بھکت تھے۔
      کٹھیریا نے امبیڈکر کی مورتی کو بھگوا رنگ سے رنگنے کا بچائو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مورتی صرف نیلے رنگ کی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دیگر رنگوں میں بھی ان کی مورتی دیکھی ہے۔مورتی کا رنگ بھگوا بھی ہوسکتاہے۔ صرف مایاوتی کی خواہش کے مطابق امبیڈکر کی مورتی نیلے رنگ کی نہیں ہوگی۔اترپردیش کے چیف سکریٹری جتیندر کمار نے کہاتھا کہ گورنر رام نائک نے سرکار کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاتھا کہ ان کا نام غلط لکھاجارہا ہے۔
      First published: