الہ آباد ہائی کورٹ نے اردو میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر حکومت سے کیا جواب طلب
علامتی تصویر
عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نوٹیفکیشن، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟
الہ آباد ہائی کورٹ نے اردوں میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نوٹیفکیشن، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔
عدالت نے ریاستی حکومت کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس ایس ایس سمشیری کی بنچ نے یہ حکم دیا۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش کی ریاستی زبان ایکٹ کے دفعہ 3 کے تحت اردو کو ریاستی کی دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ خصوصی ہدایات ہیں کہ ریاست کے سبھی اصول وضوبط، سرکاری اطلاعات اور اشتہارات وغیرہ اردو میں بھی شائع کی جائیں۔ اسے ہندی ساہتیہ سمیلن پریاگ نے چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔