الہ آباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے نوئیڈا کے 2 گاؤں اٹیرا اور هگل پور میں تعمیر کی گئی غیر قانونی بلڈنگس کو گرانے کا حکم دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گوتم بددھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کو40 ہزار میٹر زمین خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔
هگل پور پٹواری اور اٹیرا گاؤں کی زمین کو غیر قانونی طریقے سے بلڈر کو دیا گیا تھا۔ اس پر بلڈر نے اونچی عمارتیں بنا دی تھیں۔ اب ہائی کورٹ نے 2 ماہ کے اندر اندر اس عمارت کو گرانے کا حکم دیا ہے۔کورٹ کا یہ فیصلہ رئیل اسٹیٹ کمپنی سپرٹیك اور امرپالي اور یہاں پر فلیٹ بک کرانے والوں کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔