نئی دہلی : ڈی این ڈی یعنی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والا فلائی وے اب ٹول فری ہو گیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فوری طور پر اس کو ٹول فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اب اگر آپ دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرتے ہیں ، تو آپ کو کوئی ٹول نہیں دینا ہوگا۔
جسٹس ارون ٹنڈن اور جسٹس سنیتا اگروال کی ڈویژن بنچ نے اس معاملہ میں 8 اگست کو ہی اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ خیال رہے کہ اس معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ فلائی وے ٹول فری پر لاگت سے زیادہ کی وصولی ہونے کے بعد لوگوں سے ٹول وصول کرنا غلط ہے۔ بتا دیں کہ نوئیڈا فلائی وے ٹول پر موٹر سائیکل سے گزرنے پر 12 روپے دینے ہوتے ہیں جبکہ کار سے گزرنے پر 28 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔