உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کو دیا جھٹکا ، یو پی پی ایس سی سکریٹری کو ہٹانے کا حکم

    الہ آباد :الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو یوپی حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یوپی پبلک سروس کمیشن کے سکریٹری رضوان الرحمن کو ہٹانے کا حکم دیا ہے

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      الہ آباد :الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو یوپی حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یوپی پبلک سروس کمیشن کے سکریٹری رضوان الرحمن کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو ایک ہفتے میں آئی اے ایس کیڈر کا افسر تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کمیشن کے سکریٹری پی سی ایس کیڈر کے بھی افسر نہیں ہیں۔

      جمعہ کو ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے سکریٹری رضوان الرحمن کی اہلیت سے متعلق عرضی پر سماعت کی۔کورٹ نے کہا کہ اس عہدے پر آئی اے ایس افسر کی تعیناتی ہونی چاہئے۔ ریاستی حکومت ایک ہفتے میں آئی اے ایس افسر کی تعیناتی کرے۔

      خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہائر ایجوکیشن سروس سلیکشنکمیشن کے چیئرمین لال بہاری پانڈے کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

      اس کے بعد ہائی کورٹ نے سکینڈری ایجوکیشن سروس سلیکشن بورڈ کے صدر سنیل کمار کو بھی اہل نہیں ہونے کی وجہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سنیل کمار کی تقرری قانون کے خلاف ہوئی ہے۔

      First published: