உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا وباء کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے کیا 30 ہزار سے زیادہ مقدمات کا تصفیہ

    کورونا وباء کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے کیا 30 ہزار سے زیادہ مقدمات کا تصفیہ

    کورونا وباء کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے کیا 30 ہزار سے زیادہ مقدمات کا تصفیہ

    لاک ڈاؤن اور کورونا وباء کے باوجود الہ آباد ہائی کورٹ نے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات کا فیصلہ اور اس میں حکم جاری کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں ایسے مقدمات کا تصفیہ بھی کیا ہے جو کافی اہم تصور کئے جاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    الہ آباد ۔ لاک ڈاؤن اور کورونا وباء کے باوجود الہ آباد ہائی کورٹ نے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات کا فیصلہ  اور اس میں  حکم جاری کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران  ہزاروں ایسے مقدمات کا تصفیہ بھی کیا ہے جو کافی اہم تصور کئے جاتے ہیں۔ خاص طور سے ہائی کورٹ میں داخل ہونے والی مفاد عامہ کی عرضیاں اور انسانی حقو ق سے تعلق رکھنے والی درخواستوں پر ہائی کورٹ نے اپنے اہم  فیصلے دئے ہیں۔

    ان میں لاک ڈاؤن کے دوران مسجدوں میں اذان دینے کی اجازت ، ڈاکٹر کفیل پر لگنے والے این ایس اے کو غیر قانونی قرار دینا ،  رام پور میں واقع اعظم خان کے ہمسفر ریسورٹ کو گرانے کے مقامی انتظامیہ  کے فیصلے پر روک لگانا ، جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو شہریت سے محروم کرنے والی عرضی کو خارج کرنا اور عرضی گذار پر 25 ہزار کا جرمانے لگانے جیسے  فیصلے شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے کووڈ۔ 19 کی گائڈ لائن کی پابندی کرتے ہوئے اپنے معمول کا کام جاری رکھا اور داخل عرضیوں پر روزمرہ کی بنیاد پرسماعت کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہائی کورٹ کو کئی بارکورونا وائرس کے سنگین خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ لیکن تمام طرح کے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہائی کورٹ نے معمول کے کام کاج میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی۔  ہائی کورٹ کو کورونا کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لئے کیمپس اور اس کی اندرونی عمارتوں کوکئی بارسینیٹائزڈ بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی مختلف درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ کووڈ 19وبا کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کے باوجود ہائی کورٹ نے ریکارڈ 33512 مقدمات نمٹائے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا مدت کے دوران ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی  بنچ سمیت ہائی کورٹ کے مختلف بینچوں میں بھی اہم مقدمات کی سماعت ہوئی ہے۔ ہائی کورٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا مدت میں الہ آباد ہائی کورٹ میں کل ۸۳۷۸۳ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ان مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس کی عدالت نے 26458  معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  2436 مقدمات کی سماعت بھی کی ہے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: