الہ آباد کے شو کٹی میں زمینی تنازع کو لیکر ریٹائرڈ داروغہ کا پیٹ پیٹ کر قتل کےمعاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔ ہائی کورٹ نے معاملے میں ایڈیشنل سولسٹر منیش گوئل سے پوچھا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمین کی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی۔ معاملے میں ہائی کورٹ نے 5 ستمبر کو جانکاری طلب کی ہے۔ دیوریا شیلٹر ہوم معاملے کی سماعت کے بعد بدھ کو اس معاملے کی سنوائی ہوگی۔
در اصل پیر کی صبح الہ آباد میں ریٹائرڈ داروغہ کا ایک ہسٹری شیٹر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ داروغہ کی پٹائی کا فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیومیں صاف طور پر نظر آ رہا ہے کہ کس طرح سے دبنگ ہسٹری شیٹر ریٹائرڈ داروغہ کی اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر پٹائی کر رہا ہے۔ اس دبنگ کی ساری کرتوت پاس میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔
واضح ہو کہ ریٹائرڈ داروغہ عبد الصمد شو کٹی تھانہ علاقے میں رہتے ہیں اور پاس میں رہنے والے دبنگ ہسٹری شیٹر جنید سے ان کا مکان کو لیکر تنازع چل رہا تھا۔ جس کو لیکر پہلے بھی کئی مرتبہ کہا سنی ہو چکی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔