உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الہ آباد: مکر سنکرانتی کے اسنان پر ہزاروں لوگوں نے کورونا ضابطے کی اڑائیں دھجیاں

    الہ آباد: مکر سنکرانتی کے اسنان پر ہزاروں لوگوں نے کورونا ضابطے کی اڑائیں دھجیاں

    الہ آباد: مکر سنکرانتی کے اسنان پر ہزاروں لوگوں نے کورونا ضابطے کی اڑائیں دھجیاں

    سنگم کنارے لوگوں نے ہجوم بنا کر اسنان کیا اور روایتی طریقے سے اپنی مذہبی رسومات انجام دیں۔ مکر سنکرانتی کے اسنان کے ساتھ ہی سنگم کنارے ایک ماہ تک چلنے والے ماگھ میلے کا با قاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ سنگم کے ساحل پر ایک ماہ تک مختلف ثقافتی اور ادبی تقریبات کے علاوہ موسیقی کے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

    • Share this:
    الہ آباد۔ پوری دنیا میں گنگا جمنی تہذیب کی علامت بن چکے مکر سنکرانتی ماگھ میلے کا آغاز آج سنگم  کنارے  سے  ہو گیا ہے ۔ الہ آباد میں دریائے گنگا و جمنا کے  کنارے ہزاروں عقیدت مندوں اور سیاحوں نے مکر سنکرانتی کے موقع  پر  سنگم میں غوطہ لگایا۔ اس سال کورونا وبا ء کے چلتے ریاستی حکومت نے سنگم آنے والے  عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لئے سخت ضابطے مقرر کئے ہیں ۔تاہم  سختی کے با جود بھاری ہجوم نے  کورونا ضابطوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

    سنگم کے کنارے ہزاروں افراد ایک ساتھ  اسنان کر رہے ہیں۔ الہ آباد میں لگنے والے سالانہ ماگھ میلے کی شروعات آج سے ہو گئی ہے۔ ایک ماہ تک چلنے والے ماگھ میلے کا آغاز مکر سنکرانتی کے اسنان سے ہوتا ہے ۔ شدید سردی  اور کہرے کے با وجود علی الصبح ہزاروں عقیدت مندو ں نے سنگم میں اسنان کیا ۔اس موقع پر حکومت کی طرف سے کورونا ضابطوں  کا  سختی سے  نفاذ  کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    الہ آباد زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کووندر پرتاپ سنگھ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں  کہ سنگم کنارے لوگوں کا بھاری ہجوم جمع ہو گیا ہے ۔لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  پولیس انتظامیہ اور محکمہ صحت کے کارکنان ماگھ میلہ  آنے والے عقیدت مندوں سے کورونا ضابطوں کی پابندی کرانے میں مصروف ہیں۔ کورونا کے خطرات کو دیکھتے ہوئے گرچہ ریاستی حکومت نے سنگم اسنان پر سخت ضابطے مقرر کر رکھے تھے ،  لیکن ہزاروں عقیدت مندوں کے ہجوم نے ان ضابطوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

    سنگم کنارے لوگوں نے ہجوم بنا کر اسنان کیا اور  روایتی طریقے سے اپنی مذہبی رسومات انجام دیں۔ مکر سنکرانتی کے اسنان کے ساتھ ہی سنگم کنارے ایک ماہ تک چلنے والے ماگھ میلے کا با قاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ سنگم کے ساحل پر  ایک ماہ تک  مختلف ثقافتی اور  ادبی تقریبات کے علاوہ موسیقی  کے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: