مسلم Dead Body کو محفوظ رکھنے کے یہ طریقے کئے جا رہے ہیں استعمال
ان کا کہنا ہے کہ ایک باڈی چلر تابوت پر تین لاکھ روئپے سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فی الحال تین باڈی چلر تابوت فراہم کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی شہر کے قبرستانوں اور بڑی مساجد میں ڈیڈ باڈی چلرس مہیا کرا دئے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک باڈی چلر تابوت پر تین لاکھ روئپے سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فی الحال تین باڈی چلر تابوت فراہم کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی شہر کے قبرستانوں اور بڑی مساجد میں ڈیڈ باڈی چلرس مہیا کرا دئے جائیں گے۔
الہ آباد: مسلم گھروں میں ہونے والی اموات کے وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ دوردراز رہنے والے قریبی رشتہ داروں کے انتظار کی مدت میں میت کو خراب ہونے سے کس طرح بچایا جائے۔ ایسے تکلیف دہ موقع پر میت کے خراب ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے ۔ عام طور سے محلے کی مساجد میں میت کے لیے روایتی گہوارے ہوتے ہیں جو ڈیڈ باڈی کو دیر تک محفوظ رکھنے میں ناکافی ہوتے ہیں۔ الہ آباد کے قبرستانوں کی جدید کاری کی مہم چلانے والے روٹری کلب نے اب اس سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ روٹری کلب اکاڈمی نے قبرساتوں کو جدید ترین ڈیڈ باڈی چلرس تابوتوں کا عطیہ دیا ہے ۔
الہ آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ڈیڈ باڈی Dead Body چلرس مساجد کے ذمہ داران کو سونپے گئے ۔ ڈیڈ باڈی چلرس کی سہولیات مہیا ہونے سے دور دراز رہنے والے رشتہ دار میت کا آخری دیدار کر سکیں گے ۔ تقریب کے دوران روٹری کلب کے علاقائی صدر سمر راج گرگ نے کہا کہ شہر کے پرانے علاقوں میں ڈیڈ باڈی چلرس نہ ہونے کی وجہ سے میت کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے میت کے رشتہ دار اس کا آخری دیدار نہیں کر پاتے تھے ۔ سمر راج گرگ کا کہنا تھا کہ جدید ترین تابوت مہیا ہونے کے بعد اب لوگوں کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
الہ آباد روٹری اکاڈمی کے صدر طارق خان کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام بڑی مساجد میں ڈیڈ باڈی چلر تابوت جلد ہی مہیا کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک باڈی چلر تابوت پر تین لاکھ روئپے سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فی الحال تین باڈی چلر تابوت فراہم کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی شہر کے قبرستانوں اور بڑی مساجد میں ڈیڈ باڈی چلرس مہیا کرا دئے جائیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔