الہ آباد۔ الٰہ آباد میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال سید کرامت علی شاہ کا پانچ روزہ سالانہ عرس کا آغاز ہو چکا ہے ۔عر س کے پہلے دن گنگا جمنی تہذیب کی علامت کرامت علی شاہ کی در گاہ میں بڑی تعداد میں زائرین نے حاضری دی ۔ قل کے موقع پر درگاہ کمیٹی کے ارا کین نے در گاہ پر نئی چادر چڑھائی اور ملک اور سماج کی سلامتی کے لئے دعا ئیں مانگیں ۔
واضح رہے کہ یو پی وقف بورڈ کے زیر انتظام آستانہ سید کرامت علی شاہ کے پانچ روزہ عرس کے دوران کل ہند مشاعرہ ، قوالی اور محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔